سپیکر قانون ساز اسمبلی کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں قرارداد پر بحث کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے قرارداد پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ہندوستان ہمارے اوپر حملے کی سازش کر رہا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں قرارداد پر بحث کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے قرارداد پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ہندوستان ہمارے اوپر حملے کی سازش کر رہا ہے۔ بزدل دشمن نے ہمارے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا اور معصوم جانوں کا ناحق خون بہایا۔خواجہ فاروق احمد نے شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا ہر بچہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان شاء اللہ فتح پاکستان اور افواجِ پاکستان کی ہوگی۔

صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر و ممبر اسمبلی نے قراردادوں پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد و متفق ہیں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.انہوں نے کہا کہ آج ساری قوم ایک پیج پر ہے اور اگر اسی طرح متحد رہے تو انشاء اللہ ہندوستان کو شکست فاش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پیغام دینا ہے کہ ہم ایک ساتھ ہیں اور مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہیں. ہندوستان ایک سازشی اور مکار دشمن ہے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہروقت تیار رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سازش کے تحت واقعہ پہلگام کرکے پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ جنگ کا آغاز کیا جاسکے ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہری حوصلے سے کھڑے ہیں۔ ہندوستان نے کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیئے ہیں اورظلم وستم کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کو کسی صورت ختم نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول کو نہیں مانتے یہ عارضی لائن ہے. کسی بھی وقت ختم ہو جائے گی. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے خواتین کو اس لیے نکالا جا رہا ہے کیونکہ وہ آزادکشمیر سے ہیں۔ ہندوستان کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا. انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یہ جنگ لڑیں گے.

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ڈرامہ تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام ایک سیاحتی مقام ہے جہاں سخت سیکیورٹی ہوتی ہے، ایسے میں حملہ آوروں کا بآسانی کارروائی کرنا سوالیہ نشان ہے۔ بھارت اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنی اندرونی کمزوریوں کو چھپانا چاہتا ہے۔راجہ محمد فاروق حیدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائیہ، آرٹلری اور زمینی افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف بہترین اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے، وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور کشمیری قوم اختلافات چھوڑ کر متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت آبادی کے دباؤ اور وسائل کی کمی کے باعث کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے، لیکن کشمیری عوام اس سازش کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے اپنی قرارداد میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور وقت آنے پر ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت اور مساجد کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔راجہ فاروق حیدر نے ایوان پر زور دیا کہ ہم سب کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں اور دشمن کو کوئی موقع نہیں دینا۔

قرارداد پر بحث کرتے ہوئے سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب نے کہا کہ ہندوستان ایک بڑاپڑوسی ہے اور ہمارے پاس سری لنکا بھوٹان اوربنگلہ دیش کی مثال سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جنگ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ ہماری فوج بہترین ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ میں اس اسمبلی کے فلور سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے میڈیا کو شاباش دیتا ہوں کہ جنہوں نے ہندوستان کو کھل کر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہے انتشار ختم ہوا ہے اور ہمارے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر بہترین کام کر رہے ہیں۔

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ شہادتیں ہمارا عزم بڑھاتی ہیں۔جہاد ہمارا راستہ، شہادت اس کا انعام جبکہ اللہ کے دین کا غلبہ اور آزادی وخودمختاری ہماری منزل ہے۔ جو قومیں محافظوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتیں ان کی نہ صرف خود مختاری اور آزادی خطرے میں پڑ جاتی ہے بلکہ تاریخ کے صفحات سے بھی وہ قوم مٹ جاتی ہے۔مشرکین مکہ ہوں یا مشرکین ہند’ اسلام اور مسلمان ہمیشہ سے انکا ہدف رہا ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو اللہ کے فرمان کے مطابق ہم لڑیں گے۔نبی اکرم شفیع اعظم رحمت اللعالمینﷺ نے خود 27 غزوات میں حصہ لیا، نبی اکرم شفیع اعظم رحمت اللعالمینﷺ نے کئی جنگیں اقدامی اور کئی دفاعی لڑی ہیں۔ نبی اکرم شفیع اعظم رحمت اللعالمینﷺ نے اللہ کی مدد و نصرت کی دعاوں کے ساتھ ساتھ حکمت، اللہ پر توکل اور شوق جہاد سے اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا۔ہم اپنے عقیدے، عمل اور منزل کے بارے میں کسی بھی کنفیوژن کا شکار نہیں۔ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر بنا ہے اور اس کا افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہاروزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہرسعیدشاہ نے کہاکہ ہندوستان نے کبھی بھی غیرت سے کسی کا مقابلہ نہیں کیا۔پہلگام واقعہ مودی کا فالس فلیگ آپریشن ہے لیکن اس واقعہ نے ہماری قوم کو متحد کیا ہے،ایک دفعہ پھر مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بنا۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم جہاد اور تدبیر کو لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی اور فلسطینی گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں،ہم میں اور غزہ میں فرق صرف اتنا ہے کہ ہمارا ساتھی ایٹمی طاقت مملکت خداداد پاکستان ہے جوکہ ہندوستان کے مکروہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے،پاکستان کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں ورنہ یہود و ہنود ہماری غزہ جیسی حالت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑتے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی سفارتی کوششیں بھی تدبیر کا حصہ ہے لیکن یہ لڑائی ہم نے خود اپنی محافظ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنی ہے۔ ہمیں ایک کم ظرف اور کمینے اور بزدل دشمن کا سامنا ہے جس نے معصوم بچوں، خواتین، طالبات اور بزرگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے کل پورے شہر کا دورہ کیا ہے جس سے شہریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں، قومیں حوصلوں سے لڑتی ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عالمی دنیا بے ضمیر ہو چکی ہے جو سوڈان یا مشرقی تیمور کے مسئلے کو تو حل کرتی ہے مگر غزہ اور کشمیر پر خاموش ہے۔

وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب نے کہا کہ آج کے جس دن یہ اجلاس ہو رہا ہے اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ گزشتہ دنوں چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا نے آزاد کشمیر اور پاکستان میں میزائل حملہ کیا۔بلال مسجد پنجگرا ں جو میرا حلقہ احباب ہے وہاں پر حملے میں ایک 80 سالہ بزرگ شہید ہوئے اور سفیر اعوان ایڈوکیٹ کی بیٹی جو کہ دسویں جماعت کی طالبہ بھی زخمی ہوئی۔ جنگ میں عبادت گاہوں،صحت کے مراکز سکولوں اورخواتین کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہندوستان کو نیست و نابود کرے۔ ہم اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مسجد پر ہندوستان کی جانب سے حملہ کیا گیا وہ میرے حلقہ انتخاب میں ہے وہاں صرف قران اور کتابیں تھیں۔ میں اپنی افواج و خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ایمرجنسی کی صورتحال میں جس مہارت، تجربے اور صبر و حوصلہ کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہیں۔انہوں نے کسی عبادت گاہ،سکول یا ہسپتال کو نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہیں کیونکہ پاکستان میں بھی کئی محب وطن ہندو بستے ہیں۔لیکن مودی کے قریب سے بھی انسانیت نہیں گزری جو اپنے ملک میں اقلیتوں، عیسائیوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی کر رہا ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ ہم مسلمان پیدا ہوئے شہادت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔یہ خوش آئند ہے کہ آج تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو گئی ہیں اور

قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

قراردادوں پر بحث کرتے ہوئے وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے کہا کہ ہندوستان نے ایل او سی سے ہٹ کر انٹرنیشنل بارڈر سندھ،پنجاب، میاں والی اور دیگر جگہوں پر بھی حملہ کیا ہے۔میرے حلقہ انتخاب میں پنجکوٹ میں دو گھروں کو نقصان پہنچا نو سدہ میں تین گھروں کو نقصان پہنچا اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو بھی ہٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔پوری پاکستانی اور کشمیری قوم یکجا ہو کے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اس عمل کا جواب وزیراعظم پاکستان اور عسکری سپہ سالار نے بہترین انداز میں دیا ہے۔ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 7اور 12 سال کے بچے کسی صورت دہشت گرد نہیں ہو سکتے۔حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور ہندوستان کو اس کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

قراردادوں پر بحث کرتے ہوئے وزیر تعلیم دیوان چغتائی نے کہا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب ہمارے مکار دشمن ہندوستان نے رات کی تاریکی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حملہ کیا جس میں زیادہ تر شہداء میں ہمارے بچے بزرگ اور خواتین شامل ہیں۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف تھا تو کیا یہ بچے دہشت گرد تھے؟پاکستان معاشی استحکام پر گامزن تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے ہندوستان نے پہلگام واقعہ کیا۔وزیراعظم ازاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول کے حلقوں کے لیے ایک ارب کے فنڈ کا آغاز کیا ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے اور ہماری افواج ہماری سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ راشن اور طبی سہولتوں کے لیے بھی تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں لوگوں اور انتظامیہ کا رابطہ ہونا چاہیے اور تمام ادارے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ہمیں یک زبان ہو کر افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہمیں لڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام ہندوستان کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگی۔میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ایل او سی پر بسنے والے ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

وزیر حکومت تقدیس گیلانی نے کہا کہ ہندوستان کے حملے پر مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے جس بہادری سے مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے کیونکہ اس حملے کے بعد بھی کاروبار زندگی بند نہیں ہوا،دفاتر میں کام ہو رہا ہے اور ہمارا اسمبلی سیشن بھی جاری ہے۔ہمارا واسطہ مودی جیسے نفسیاتی مریض سے ہے جو آزاد کشمیر پر اپنے پنجے گاڑنا چاہتا ہے مگر ہم غافل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان یہ سازش اس لیے کر رہا ہے کہ پاکستان سکیورٹی کونسل کا ممبر بنا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اقوام متحدہ میں اس کی زیادتی کو لے کر نہ جائیں۔ہماری افواج نے ہندوستانی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔عالمی کمیونٹی ہندوستان کو مجبور کرے کہ وہ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی روکے۔ایل او سی سے آنے والے تمام لوگوں کے لیے ہمارے گھر کھلے ہیں۔ہندوستان کے ٹوٹنے کا وقت آگیا ہے مودی کی جارحیت جلد ختم ہوگی۔

قرارداد پر بحث کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری رشید نے کہا کہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے۔ہندوستان نے ہمارے مقدس مقامات کونشانہ بنایا اور معصوم لوگوں کو شہید کیا۔میں شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہندوستان کے طیارے سرحد میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کیے اس پر ہمیں اپنی تمام عسکری قیادت پر فخر ہے۔مودی کی 10 لاکھ فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی محبت ختم نہیں کر سکی اور آج بھی ہمارے کشمیری پاکستانی جھنڈے میں دفن ہوتے ہیں۔مودی نے بھارت میں اقلیتوں پر جو ظلم و ستم کیا ہے اس وجہ سے وہاں کی عوام بھی اس کے ساتھ نہیں۔

وزیر قانون،انصاف،پارلیمانی امور و انسانی حقوق میاں عبدالوحید نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے تسلسل میں ہندوستان نے آزاد کشمیر اور ورکنگ باؤنڈری پر جو بزدلانہ وار کیا اس کا ہماری مسلح افواج نے جس بہادری سے جواب دیا وہ اپنی مثال آپ ہیں۔اس ایوان سے جرات اور بہادری کا پیغام جانا چاہیے۔پاکستان دشمنوں کو کھٹکتا ہے اور بھارت ایک مہرے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ہندوستان خطے میں دادا گیری کرنا چاہتا ہے مگر پاکستان جو ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج اس کے راستے کی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ہم حق پر ہیں اور ہمیں اپنی فوج پر بھروسہ ہے۔اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو گروہی اختلافات بھلا کر متحد ہو کر اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے سرحدی علاقہ جات پر کسی بھی ہنگامی حالت کے پیش نظر سول آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے صحت اور خوراک کے حوالے سے انتظام کیا ہے۔میرے حلقہ نیلم کے لوگ گزشتہ 17 سال سے غیر اعلانیہ جنگ برداشت کر رہے ہیں۔بھارتی گولہ باری کے جواب میں نیلم کے لوگ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔

قراردادوں پر بحث کرتے ہوئے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار حسن ابراہیم نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ واقعہ ہندوستان کے اکھنڈ بھارت ایجنڈے کی ایک کڑی ہے جو خطے میں اپنی بدمعاشی کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔ح پاکستان نے مضبوط سٹینڈ لیا اور اس کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے لایا کہ وہ خطے میں بدامنی چاہتا ہے۔ہماری افواج نے ہندوستان کا رافیل سپریمیسی کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔اج پوری پاکستانی اور کشمیری قوم یکجا ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں اور تمام جماعتیں اپنی سیاست کو اس واقعے کے بعد جاری رکھیں۔

قراردادوں پر بحث کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے کہا کہ ہندوستان نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ حملہ کیا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ میں پاک فوج کے سپہ سالار اور اپنے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔آج اس ایوان کے توسط سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ 1947 سے اب تک ہم تین جنگیں لڑ چکے ہیں اب یہ موقع ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کو حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے جب ہجرت کی تو میرا بھائی شہید ہوا۔آج ہم سب کو مل کر ایک آخری لڑائی لڑنی ہے تاکہ ہم مقبوضہ کشمیر کو حاصل کر سکیں کیونکہ ہم کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔

قرارداد پر بحث کرتے ہوئے معاون خصوی صبیحہ صدیق نے کہا کہ پہلگام واقعہ میں دہشت گردی کی مذمت پاکستان نے کی ہے مگر پھر بھی ہندوستان کا پاکستان کے خلاف بیان خطے میں کشیدگی کا باعث بنا۔ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہے مگر ہمارے بزرگ نوجوان جذبہ جہاد سے سرشار ہیں۔میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 8مئی 2025

سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبرنے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15مئی بروز جمعرات دن 11:30بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Share This Post

More To Explore

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto slot

prediksi dapurtoto

toto togel

bo togel

togel gacor

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

togel gacor

bo togel

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

agen togel

10 situs togel terpercaya

situs toto

deposit 5000

situs togel

link togel

situs togel

situs togel

situs toto

situs togel

situs togel

toto slot