آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی کا ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثرہ مقام شوائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور حملے میں متاثرہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ ہندوستان نے نہتے شہریوں پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کے کھلے عام خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی برادری ہندوستان کی اس دہشتگردی کا نوٹس لے اور ہندوستان کا بائیکاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے رات کی تاریکی میں جو کارروائی کی پاک فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ ہندوستان کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانے پڑی۔ بہادر افواج پاکستان کی موجودگی میں ہندوستان کوئی مہم جوئی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام افواج پاکستان کی پشت پر ہیں۔ ہندوستان کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلہ پست نہیں کر سکتیں۔ ہندوستان کے اس نام نہاد سندور آپریشن کو پاک فوج نے مکمل طور پر ناکام کیا اور ہندوستان کو ہمیشہ کی طرح بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین