چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔تقریب میں شرکت کرنے پرقومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آزاد کشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ گزشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں یکم مئی کو انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں اعلی جوڈیشری، وکلاء و ملک بھر کے مزدور یونینز اور فیڈریشن کے قائدین و عہدیدران نے شرکت کی ۔ یوم مزدور کے موقع پرکانفرنس کا مقصد ورکرز اور مالکان کے درمیان تعلق میں خوبصورتی لانا تھا ۔

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں
سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان چوہدری انوارالحق، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد