وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے وزیراعظم اپنے آپ کو پیش کرے گا۔ اگر جارحیت بڑھتی ہے تو ایمرجنسی کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔ لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں. مسلح افواج پاکستان اور قیادت ، پاکستان کی عوام اور بیرون ملک کشمیری ایسی قوت ہیں کہ مودی کا اپنی فوج کو دیا گیا فری ہینڈ کندھے سے اکھاڑ کر اس کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیں گے۔ یقین دلاتا ہوں کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو آزادکشمیر کے نوجوان, سابقہ ریٹائرڈ فوجی جوان مکمل طور پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوکر ہندوستانی فوج کو نیست و نابود کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت آزادکشمیر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے, حکومت نے ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے اور اس فنڈ میں ایک ارب روپے منتقل کر دیے ہیں. آزادکشمیر کے 13 حلقہ جات میں خوراک، ادویات اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات کیے ہیں ۔ لائن آف کنٹرول کے 13 حلقوں میں خوراک کی ضروریات 2 ماہ کے لئے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے, ایل او سی پر واقع 13 حلقوں میں ادویات, نیلم, جہلم, پونچھ اور سماہنی کے لائن آف کنٹرول کے حلقوں میں روڈ کو بحال رکھنے کے لئے سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ مشینری بھی لے رہے ہیں. ایس ڈی ایم اے, 1122 اور سول ڈیفنس کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے. حکومت، عوام اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اور قائدین ہندوستان کے جارحانہ عزائم کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں.ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا. وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آج بھارتی قابض افواج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی ہے اور پاک فوج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا ہے. میں نے کھل کر اظہار کیا کہ اگر بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں باز نہ آیا تو پھر ہم اس کا جواب اسے ہندوستان میں دیں گے. میرے بیان پر ہندوستان میں تمام پاکستان یوٹیوب اور دیگر چینلز کو بند کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ مودی گجرات کا قصاب اور انسانیت کا قاتل ہے اس سے کسی بھی قسم کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ارب 34 کروڑ آبادی کا دعویدار بھارت کا وزیراعظم 45 لاکھ کی نمائندگی کرنے والے وزیراعظم سے بوکھلا گیا ہے۔ کمینے اور سازشی دشمن سے کسی بھی قسم کی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی،ہمیں اپنی تیاری رکھنا ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک دہشتگرد ریاست ہے اور اب دنیابھر میں بےنقاب ہو چکا ہے. کشمیریوں کے خون سے لکھی گئی تحریک آزادی انشاء اللہ آزادی تک جاری رہے گی۔

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں
سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان چوہدری انوارالحق، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد