کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین کا ضلع نیلم کا دورہ۔ اس موقع پر ضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکمہ جات سے متعلق کمشنرمظفرآبادڈویژن کو بریفنگ دی۔ دریں اثنا کمشنرمظفرآبادڈویژن نے ڈپٹی کمشنرنیلم، ایس پی نیلم،اے سی اٹھمقام اور عملہ فیلڈ و پراجیکٹ کے ہمراہ کٹن جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے کمشنرمظفرآبادڈویژن کو پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنرمظفرآباد ڈویژن نے بعداز بریفنگ سائیٹ کا معائینہ بھی کیا۔ تعمیراتی کام اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے غیرملکی انجینئرز سے ملاقات بھی کی۔ غیرملکی انجینئرز نے سیکیورٹی کے حوالہ سے اطمینان کا اظہارکیا۔ کمشنرمظفرآبادڈویژن نے دورہ کے دوران جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کے علاوہ غیرملکی انجینئرز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے سلسلہ میں موثراقدامات کیئے جانے کی بھی ہدایت کی۔

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین