ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس بسلسلہ ٹریفک مینجمنٹ /خصوصی ٹریفک ڈرائیو منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت اجلاس بسلسلہ ٹریفک مینجمنٹ /خصوصی ٹریفک ڈرائیو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید عمران عباس نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد، رضا گیلانی ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد، یاسر علی بخاری اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد، فیصل شفیق ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹر مظفرآباد، راجہ اختر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس پٹہکہ نصیر آباد، سید شجاع الحسن گیلانی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ٹریفک پولیس مظفرآباد، محمد جاوید سٹی ٹریفک انسپکٹر مظفرآبادنے شرکت کی۔ اجلاس میں 28اپریل سے مظفرآباد میں خصوصی ٹریفک ڈرائیو (ہفتہ ٹریفک) شروع کرنے کے حوالہ سے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ٹریفک کی روانی کے سلسلہ میں فیصلہ جات کئے گئے کہ مظفرآباد کو پانچ زون میں تقسیم کرتے ہوئے ٹریفک خلاف ورزیوں پر قصور واران کے خلاف تحت ضابطہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور بدوں روٹ پرمنٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ /گاڑیوں کی ضبطی عمل میں لائی جائے گی اور روٹ پرمنٹ کی اجرائیگی تک گاڑی واگزار نہ کی جائے گی۔ اوور لوڈنگ کے مرتکب ڈرائیوران کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گھڑی پن چوک، شاہ سلطان پل، ساتھرا موڑ اور سی ایم ایچ روڈ پر قائم غیر قانونی اڈہ جات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ مظفرآباد شہر میں بدوں ہیلمنٹ موٹر سائیکل رائیڈرز کو جرمانے جبکہ کم عمر موٹر سائیکل رائیڈرز کے موٹر سائیکل ضبط کئے جائیں گے۔ رینٹ اے کار اور ورکشاپس کے باہر مین روڈ پر کھڑی گاڑیوں اور ناکارہ گاڑیوں کے علاوہ No Parking ایریاء میں کھڑی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔ حبیب بنک گیلانی چوک مظفرآباد سے ساتھرہ موڑ تک روڈ کی دائیں جانب دریاء والی سائیڈ پارکنگ پر زیر دفعہ 144ض ف پابندی عائد کی جائیگی۔ دن کے وقت ہر قسم کی بڑی گاڑیوں کی شہر میں داخلہ پر پابندی عائد ہو گی۔ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی چھوٹی بسیں (کوسٹرز) اندرون شہر جبکہ بڑی بسیں (کوچز) نلوچھی بائی پاس روڈکا استعمال کریں گی۔ سول سیکرٹریٹ میں پبلک ٹرانسپوٹ کیلئے قائم Bay کو زیر استعمال لایا جائے گا۔ ان اقدامات کی بدولت مظفرآباد شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی اور عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Share This Post

More To Explore

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto slot

prediksi dapurtoto

toto togel

bo togel

togel gacor

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

togel gacor

bo togel

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

agen togel

10 situs togel terpercaya

situs toto

deposit 5000

situs togel

link togel

situs togel

situs togel

situs toto

situs togel

situs togel

toto slot