چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرعدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، ججز عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس محمد اعجاز خان اورجسٹس خالد رشید چوہدری کے ہمراہ نوتعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کا افتتاح کر دیا۔

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرعدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، ججز عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس محمد اعجاز خان اورجسٹس خالد رشید چوہدری کے ہمراہ نوتعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس عدالت العالیہ نے ججز کے ہمراہ جوڈیشنل کمپلیکس مظفرآباد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور عدالت ڈسٹرکٹ و سیشن جج کی کارروائی بھی دیکھی جبکہ جوڈیشنل کمپلیکس مظفرآباد کی افتتاحی تقریب آمد پر چیف جسٹس اور ججز کو آزادکشمیر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کا منصوبہ 79 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جو پبلک سیکٹر میں آزاد کشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے مکمل ہونے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس سید منظور الحسن گیلانی، سابق چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء، سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی، سابق ججز عدالت العالیہ جسٹس اظہر سلیم بابر، جسٹس محمد حبیب ضیاء، جسٹس میاں عارف حسین، سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، وزراء حکومت میاں عبدالوحید، چوہدری محمد رشید، سید بازل علی نقوی، دیوان علی خان چغتائی، پروفیسر تقدیس گیلانی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، سیکرٹریز حکومت، اکاؤنٹنٹ جنرل خالد رشید خان، چیئرمین صاحبان ٹربیونلز، جوڈیشل آفیسران قاضی صاحبان، ایڈیشنل واسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو، ممبران بار کونسل، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر و جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار، صدر و جنرل سیکرٹری سینٹرل بار ایسوسی ایشن، چیئرمین وممبران ضلع کونسل مظفرآباد، میئر بلدیہ و ممبران میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سابق وائس چیئرمین بار کونسل سید اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن انیس الحسن گیلانی اور سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ چوہدری عبدالمجید نے خطاب کیا۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ پر وقار تقریب جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی مظفرآباد کے افتتاح کے سلسلہ میں انعقاد پذیر ہے، بنیادی طور پر اللہ تعالی کے کرم اور اُس کی نعمتوں کی شکر گزاری کی تقریب ہے کہ اس رب ذوالجلال نے ہمیں اپنی بہترین نعمتوں سے نوازا ہے۔ لہذا میں سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں کہ جس کے کرم کے صدقے ہمیں یہ سب میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آج کی اس تقریب میں سابق چیف جسٹس صاحبان آزاد جموں و کشمیر، سابق جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر اور سابق چیف جسٹس صاحبان عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر، سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، وزرائے حکومت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، اکاؤنٹنٹ جنرل، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، سیکرٹریز حکومت، نمائندگان ضلع کونسل مظفر آباد اور وکلاء صاحبان کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ میں جملہ شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے شعبہ انصاف سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی کے منصوبہ کے حوالہ سے کارروائی کا آغاز جسٹس غلام مصطفی مغل کے بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر تعیناتی کے عرصہ کے دوران ہوا۔سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس محمد ابراہیم ضیائنے منصوبہ ہذا کے لیے مختص کردہ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے، جوڈیشل کمپلیکس کے لیے اپروچ روڈ کی تعمیر اور متذکرہ منصوبہ کی منظوری کے حوالہ سے موثر کردار ادا کیا۔ اسی طرح عدالت عالیہ کے سابق چیف جسٹس صاحبان ایم تبسم آفتاب علوی، جسٹس اظہر سلیم بابر بھی اس جوڈیشل کمپلیکس کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالہ سے اپنے اپنے ادوار میں کردار ادا کرتے رہے نیز محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ آفیسران نے بھی اس منصوبہ کی تکمیل کے حوالہ سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہیں اور سنٹرل ڈیزائن آفس کے متعلقہ آفیسران نے جوڈیشل کمپلیکس کے نقشہ کو انتہائی مہارت کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن نے جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی کے لیے اپروچ روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے موثر کردار ادا کیا۔ میں اس منصوبہ کے آغاز سے اختتام تک تعمیر کے حوالہ سے کردار ادا کرنے والے جملہ سٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزرائے اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر اور موجودہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں د کشمیر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس منصوبہ کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کیا۔کرم داد خان ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے مختص اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروانے کے حوالہ سے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی جس کاحتمی فیصلہ فاضل عدالت اعظمی ٰآزادجموں وکشمیرسے ہوا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ سابق وزعظم، سپیکر قانون ساز اسمبلی، وزرائے اکرام اور حکومتی محکمہ جات کے سربراہان کی موجودگی میں سب کا شکریہ ادا کیا جانا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ جنہوں نے میرے بطور چیف جسٹس عرصہ کے دوران ضلعی عدلیہ آزاد جموں و کشمیر اور عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر کے تعمیراتی کاموں میں میرا بھر پور ساتھ دیا۔ ڈسٹرکٹ حج صاحبان کے لیے نئی گاڑیوں کی فراہمی سے لے کر مختلف ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر جوڈیشل کمپلیکس ہا اور عدلیہ کے لیے رہائشی عمارات کی تکمیل سہانی اور عباسپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج و ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کے قیام، اس طرح آزاد کشمیر بھر میں ضلعی عدلیہ میں دائر مقدمات کی ڈیجیٹلائزیشن اور دستاویزات کی آن لائن رجسٹریشن جیسے منصوبہ جات کی تکمیل عمل میں لائی گئی۔ عدالت عالیہ اور ضلعی عدلیہ کے لیے آئی ٹی کے نظام کو فعال اور موثر بنانے میں حکومت وقت اور بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس موقع پر حکومت وقت سے یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ وہ عدلیہ کو در پیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ مختلف اضلاع و تحصیل ہا جن عدالت ہا کی فوری ضرورت ہے اُس کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ انسداد دہشت گردی، ڈرگ کورٹس اور کنزیومر (صارف) کورٹس کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تا کہ ریاست بھر کے عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی کی تعمیر کے حوالہ سے بلڈ نگ کمیٹی سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا کردار بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید ا کرم خان، سینئرجج عدالت عظمیٰ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج عدالت عظمی آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالہ سے وقتا فوقتا احکامات صادر فرمائے اور راہنمائی کرتے رہے جس پر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر، سینئر حج وجج صاحب عدالت ا عظمیٰ آزاد جموں و کشمیر کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی سر پرستی اور رہنمائی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم جو ڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح میں اپنے ساتھی، ججز صاحبان عدالت عالیہ کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی ہمہ وقت رہنمائی، معاونت اور مشاورت اس منصوبہ کی تکمیل کے حوالہ سے میسر رہی۔ میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج و ضلعی عدلیہ مظفر آباد، ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ بالخصوص رجسٹرار عدالت عالیہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بھر پور محنت اور دلچسپی نے اس کام کو بخیر وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا اور آج کی اس تقریب کے انعقاد میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ کسی بھی ادارہ کے لیے عمارت ایک دن میں تیار نہ ہوتی ہے بلکہ سرکاری عمارت کی تعمیر کے لیے طویل عرصہ درکار ہوتا ہے۔ جیسا کہ منصوبہ ہذا کے حوالہ سے سال 2015 میں کارروائی کا آغاز ہوا اور آج سال 2025 یعنی تقریبا دس سال بعد ہم اس عمارت کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ ہمارے ہاں عمومی طور پر افتتاح کے موقع پر ان افراد اور اداروں کی خدمات کو یاد کرنے کی روایت بہت کم رہی ہے اور منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر بر سر اقتدار واختیار شخصیات کو ہی اس کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ مگر ہم نے اس روایت کو توڑا ہے۔ آج یہاں ہر اس فرد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جس نے اس منصوبہ کی تکمیل کے کسی بھی مرحلہ پر کوئی بھی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح آج ان شخصیات کو بھی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے تا کہ اُن کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔ یہ عمارت صرف محکمہ تعمیرات یا جوڈیشری کی نہیں ہے بلکہ اس کی تکمیل کا سہرابالعموم ریاست، بالخصوص مظفر آباد کی ساری عوام کے سر جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ایم ایل ایز صاحبان سے لے کرسول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندگان تک سب اس تقریب میں شریک ہیں۔ میں تمام افراد مبارک پوری کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارہ کے لیے عمارت تعمیر کرنا یقینا ایک اچھا کام ہے لیکن یہ امر پیش نظر رہے کہ عمارت کو تعمیرکرنے سے زیادہ عمارت کو سنبھال کر رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ مشاہدہ میں یہ بات ہے کہ حکومت کی جانب سے عمارتیں تعمیر تو کر دی جاتی ہیں لیکن متعلقہ محکمہ جات عمارتوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنانے سے قاصر رہتے ہیں اور تھوڑا ہی عرصہ گزرنے کے بعد عمارتیں دیکھنے کے قابل نہیں ہوتی، اکثر عمارتیں تھوڑ پھوڑ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس ہذا یقینا آزاد جموں و کشمیر کی ایک منفر د عمارت ہے جس میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے جملہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اب اس عمارت کو ہر قسم کی توڑ پھوڑ سے محفوظ رکھنا، رنگ و روغن کو خراب ہونے سے بچانا اور اس عمارت میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا جہاں متعلقہ جوڈیشل آفیسر و قاضی صاحبان کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عمارت 44کنال رقبہ پر تعمیر ہوئی ہے اور تقریباً11کنال رقبہ بچتا ہے جس کے 6کنال پر رہائش گاہیں، 3کنال پر سروس ٹربیونل کی عمارت اور 2کنال پر وکلاء کے لیے دفاتر کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اولڈ سیکرٹریٹ میں واقع پرانی عمارت کا آدھا حصہ وکلاء کے چیمبرز کے لیے مختص کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ آدھا حصہ حکومت آزادکشمیر کو واپس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیل پٹہکہ میں ہسپتال کی پرانی عمارت کو بھی عدلیہ کے لیے الاٹ کرنے کی کارروائی کرے۔ عدل کے شعبہ سے اسوقت آزادکشمیر کے تقریباً 20ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے او ریہ شعبہ ریاست کو ریونیو بھی دے رہا ہے۔ اس لیے حکومت اس شعبہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مطالبہ پر آزادکشمیر میں لائرز پروٹیکشن ایکٹ کا فوری طور پر نفاذ ناگزیر ہے باقی صوبوں میں یہ ایکٹ نافذالعمل ہے اسے آزادکشمیر میں نافذ کیا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کے منصوبے کی تکمیل پر چیف جسٹس عدالت العالیہ اور حکومت آزادکشمیر کی طرف سے بروقت فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پرچیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، ججز عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار،جسٹس سردار اعجاز خان اورجسٹس خالد رشید چوہدری نے جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کے منصوبہ کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔ سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ چوہدری عبدالمجید نے چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ کو شیلڈ پیش کی۔

Share This Post

More To Explore

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto slot

prediksi dapurtoto

toto togel

bo togel

togel gacor

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

togel gacor

bo togel

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

agen togel

10 situs togel terpercaya

situs toto

deposit 5000

situs togel

link togel

situs togel

situs togel

situs toto

situs togel

situs togel

toto slot