ناظم صنعت وتجارت چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ امجد علی مغل، معاون ناظم صنعت وتجارت راجہ کاشف لطیف خان،محمد اصغر سپریٹنڈنٹ، انسپکٹر اوزن وپیمائش،لیبر ویلفیئر اعجاز احمد نے کھڑی شریف، جاتلاں، بھمبر سٹی، برنالہ اور کوٹ جیمل میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا موبائل یونٹ سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناپ تول پر کمی وبیشی کرنے والوں پر جرمانہ کیے گے۔ اس موقع پر چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ امجد علی مغل کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور کمی وبیشی سے نقصان براہ راست عوام الناس ہو رہا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت کا فلیڈ سٹاف کسی بھی قسم کی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔ اس سلسلہ میں نظامت صنعت وتجارت میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے عوام پٹرولیم مصنوعات اور گھریلو سلنڈر کے متعلقہ شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین