بھارت کی جانب سے پلہگام میں فالس فلیگ آپریشن کے تحت انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد، اب اس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں پر ظلم و ستم اور افواج و عوام پاکستان کو دھمکیوں کے خلاف اورمقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں اور افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ وابستگی کا اظہار کرنے کے لئے اولڈ سیکرٹریٹ تا برہان مظفر وانی چوک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سول سوسائٹی مظفرآباد‘ انجمن تاجران کے نمائندگان‘ سیاسی زعماء‘ معززین شہر کے علاوہ میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد‘ لوکل کونسلر‘طلبہ و طالبات‘ حریت رہنماء کے علاوہ ملازمین نے شرکت کی‘ شرکاء ریلی نے انڈین افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حریت کانفرنس کے قائدین کی حراست‘ جائیدادوں کی ضبطگی اور بے گناہ کشمیری کا قتل وغارت پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ نیز اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ کشمیر بنے کا پاکستان۔ علاوہ ازیں بھارت کی جانب سے آبی جارحیت و دیگر غیر اخلاقی و غیر قانونی مکرو عزائم کی شدید الفاظ میں مزحت کرتے ہوئے افواج پاکستان و مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی عزم کیا گیا۔

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں عدالتی کارروائی کے آغاز پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا۔
سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں عدالتی کارروائی کے آغاز پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی