سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے مقام پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہندوستانی اقدامات پر ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے مقام پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہندوستانی اقدامات پر ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ معاشی، سفارتی اور دفاعی طور پر مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی سلامتی کا ضامن ہے۔ کشمیری روز اول سے دل و جان سے پاکستان کے استحکام کے خواہاں رہے ہیں اور بھارتی جارحیت کا پاک فوج کے شانہ بشانہ مقابلہ کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب جب بھارت نے حملہ کیا پوری قوم متحد ہوئی۔ آج بھی میں اپنی اور اپوزیشن کی جانب سے یہ یقین دلاتا ہوں کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ہم ایک ہیں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھارت نے پچھلے 77 سالوں میں مسئلہ کشمیر کو الجھانے کیلئے متعدد بار ایسے خود ساختہ آپریشن کئے ہیں۔امریکی صدر بل کلنٹن کے دورے کے دوسرے روز چٹی پورہ کے علاقے میں بھی کشمیری سکھ کو نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگایا گیا بعد میں خود انڈین ایجنسی ملوث نکلی۔ آج بھی وہی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔ ایک مقامی صحافی نے انڈین سیکیورٹی فورسز کی لاپرواہی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ہماری وہاں تک رسائی کیلئے متعدد بار چیکنگ کی جاتی ہے تو حملہ آور وہاں تک کیسے پہنچ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہری یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کام بھارت کا ہے ۔ اس موقع پر ہم دنیا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا افواج پاکستان کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ اگر ہندوستان نے ایل او سی کے اوپر کسی قسم کی دراندازی کی تو ہم اس کو منہ توڑ جواب دیں گے۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی اپنی یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے ہمیں کا کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔اب مقامی مسائل کو کچھ دن پیچھے چھوڑیں میں یہ نہیں کہتا کہ اپنے حق سے دستبردار ہوں لیکن متحد ہوکر جواب دیں۔3 بجے واقعہ 3 بجکر 5 منٹ پر الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔چیف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے درست کہا دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے۔مودی اس واقعے کی آڑ میں ہندو مسلم کی لڑائی کروانا چاہتا ہے۔واقعہ میں مسلمان بھی ہلاک ہوا مگر تاثر مذہبی منافرت کا دیا گیا۔یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے اس سے بات یہاں تک رکے گی نہیں۔ پاکستان چونکہ مشکل صورتحال سے نکل آیا سلامتی کونسل کا رکن بنا اور اب سرمایہ کاری آرہی تھی اس کی ہندوستان کو تکلیف ہے

اب ہمیں کشمیر کے حوالے سے شملہ معاہدہ ختم کرنے کا بہترین وقت ہے۔ مقبوضہ کشمیر آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام منتظر ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا فیصلہ ہوتا ہے۔آزادکشمیر کے اندر قومی اتفاق رائے وقت کی ضرورت ساری سیاسی جماعتیں اس معاملے پر متحد ہوکر پیغام دیں۔ہندوستان کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تکلیف ہے ان کا سارا میڈیا ان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا آیا ہے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے میں بھی ہندوستان ملوث ہے۔ اب جب ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے تو یہ وقت اس کو جواب دینے کا ہے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آج ہندوستان کے خلاف پوری قوم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہے اور ایک پیج پر ہے۔ وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے ہندو بنیے کی سوچ ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے کہ وہ مسلمان کے ازلی دشمن ہیں۔ ہندوستان نے پاک فوج کیلئے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد ایک اور محاذ کھول دیا ہے۔ 24 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف تیار ہے۔ ہندوستان نے منظم انداز میں واقعہ پہلگام کروا کر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا تاکہ وہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی کرنے کا جواز بنا سکے اور دنیا کی ہمدردی حاصل کر سکے۔ ممبر اسمبلی حسن ابراہیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان منظم انداز میں ہندوتوا کے فلسفے کو آگے لے کر چل رہا ہے۔ تخریب کاری اور فتنہ الخوارج کی کاروائیوں کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ دراصل بھارت نے سندھ طاس معاہدے سے ہٹنے کا جواز بنانے کیلئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا۔ اس موقع پر پاکستان کو بھی شملہ معاہدہ معطل کر کے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ کی بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر آمد۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ کی بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور نیلم کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر ضلعی

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto

dapurtoto slot

prediksi dapurtoto

toto togel

bo togel

togel gacor

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

situs toto

togel gacor

bo togel

situs toto

situs toto

bo togel terpercaya

situs toto

agen togel

10 situs togel terpercaya

situs toto

deposit 5000

situs togel

link togel

situs togel

situs togel

situs toto

situs togel

situs togel

toto slot