آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب ولولہ انگیز تھا جس میں انہوں نے ایک بار قومی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم حضرت قائد اعظم کے اس قول پر پوری طرح پرعزم ہیں” ۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے قوم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم بھارتی فوج کے خلاف کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے اس سے قبل آزادکشمیر کے دورے کے دوران کہا تھا کہ کشمیر پر بھارت سے تین جنگیں لڑی چکے ہیں سات اور لڑیں گے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوۓ ۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کشمیریوں کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ایل او سی پر ہماری محافظ پاک فوج جب تک موجود ہے دشمن کو جرآت نہیں ہے کہ وہ ہمیں میلی آنکھ سے دیکھ سکے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو قرارداد الحاق پاکستان منظور کی تھی ہمارے آباؤ اجداد بھی اس پر قائم رہے ہم بھی اس پر قائم ہیں اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اس پر قائم رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے درست کہا ہے کہ 14 لاکھ بھارتی فوج کی جرآت نہیں کہ وہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے پھر یہ مٹھی بھر دہشت گرد کس طرح پاک فوج کو شکست دے سکتے ہیں، ہم مادر وطن کی حفاظت کیلیے پوری طرح تیار ہیں 24 کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر ہیں جو خطے میں بھارت کی بالادستی کا خواب چکنا چور کرنے میں سب سے بڑی طاقت ہے ۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی ۔
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر