وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزراء کرام, مشیران کرام, چیف سیکرٹری آزادکشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان, انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار, سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز صاحبان نے شرکت کی. کابینہ کے اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں 29ویں آزاد جموں و کشمیر کابینہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق دی گئی . آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے حکومت پوری طرح چوکس ہے ، حکومت آزادکشمیر نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنا رکھا ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت عوام کو روڈ انفراسٹرکچر, تعلیم, صحت سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے. باتیں نہیں ، عملی اقدامات سے خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کررہے ہیں ، کرپشن کا خاتمہ کیا ہے ، نظام کو درست ڈگر پر گامزن کردیا ہے ، تعلیم اور صحت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا دنیا نوٹس لے ، مسلح افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت اور امن و امان کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، مسلح افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، عوام کی فلاح ترجیح ہے ، میرٹ کو فوقیت دے کر حقداروں کو حقوق فراہم کیے گے ، انہوں نے کہا کہ ٹیکس کولیکشن سے ٹیکس نیٹ کو بہتر بنایا ہے ، اختیار مالک کی دین ہے ، جب تک قلم میں اختیار ہے عوام کے تحفظ اور اجتماعی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے رہیں گے ، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی ۔
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر