میڈیکل کالج مظفرآباد میں نئی آنے والی کلاس کے اعزاز میں وائیٹ کوٹ سرمنی کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نثارانصر ابدالی تھے اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج مظفرآباد پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر شوکت حیات چیئرمین امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر بشری ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر، پروفیسر ڈاکٹر شفق حنیف ڈائریکٹر ایکڈیمکس،پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ منظور انچارج میڈیکل ایجوکیشن کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت فرسٹ ائیر کے طالب علم حافظ فرقان احمد نے حاصل کی۔اس موقع پر وزیر صحت عامہ نے نئے آنے والے طلبہ کرام کو وائٹ کوٹ پہنا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا،طلبہ کرام کو داخلے پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے طلبہ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی، اس شعبہ کی اہمیت بارے میں اگاہ کیا اور کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس مقدس پیشہ کیلئے چنا اور نصیحت کی کہ بعد از تکمیل تعلیم آپ نے خدمت خلق کیلئے اپنے اپ کو وقف کرنا ہے جس کے نتیجے اللہ تعالیٰ آپ کی دنیا اور آخرت دونوں سنوار دیں گے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی ۔
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی سید آفاق شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر