ضلع مظفرآباد کی حدود میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ جس میں 48غیر قانونی افغان شہریوں کو اسسٹنٹ کمشنر (رورل) مظفرآبادحماد بشیر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پٹہکہ (نصیرآباد) کی نگرانی میں ٹرانزٹ پوائنٹ لنڈی کوتل(طور خم)منتقل کیاگیا۔ افغان باشندگا ن کی نسبت ضلع ہذا کے حدود میں 03ہولڈنگ پوائنٹس قائم شدہ ہیں۔ جن پر موجود افغان شہریوں کے بحفاظت انخلاء کی نسبت ہر ممکن سہولت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔افغان باشندگان کی جانب سے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے قائم کردہ متذکرہ بالا ہولڈنگ پوائنٹس پر سہولیات و انتظام و انصرام کو مثبت انداز میں سراہاگیا۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے دو ٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو ہر حال میں اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے دو ٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو ہر حال میں اس کے منطقی