ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے امتحانات شروع ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے عدم ادائیگی فیس یونیورسٹی کے اندر ا حتجاج شروع کر رکھا ہے‘ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہوئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ مظفرآباد سید غلا م محی الدین گیلانی ڈی ایس پی پولیس سٹی پرویز حمید موقع پر پہنچے۔ جنہوں نے طلبہ کو ہمرا ہ رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مذاکرات کیئے‘ جس میں طے ہوا کہ جن تین بچوں نے فیس کی ادائیگی نہیں کی ان کو ایک ہفتہ کی مہلت دی جائے اور جن بچوں نے آج کے امتحان سے واک آوٹ کیا ان کا آئندہ ہفتہ میں امتحان بھی لیا جائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اورلا ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ میں معاملات طے ہو چکے تھے کہ چند شرپسندعناصر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دروازہ بند کر دیا۔ جب دروازہ کھولنے کا کہا تو پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا گیا۔ جن کو منتشر کرنے کیلئے محدود پیمانے پر آنسوگیس اور شل کا استعمال کیا گیا اورگیٹ کو اوپن کرواتے ہوئے طالبات کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینیٹر وزیر کرنل(ر) وقار