پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آزاد جموں کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ تھے۔ تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف، پریس کونسلر پاکستان ایمبیسی فصیح اللہ خان، ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے ہندوستان کے بد ترین جبر کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنے مسلمہ پیدائشی حق خودارادیت لینے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسلمان کلمہ طیبہ کے ناطے سے ایک رشتے میں پروئے ہوئے ہیں۔ کفریہ طاقتوں کا ہدف ہے کہ ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرکے کمزور کیا جائے، اللہ کے فضل و کرم سے آج اسلام سب سے مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن و سنت کی بنیاد پر اتحاد و یکجہتی اختیار کریں۔ دین اسلام اہل ایمان کو احترام آدمیت اور تکریم انسانیت بالخصوص جان مسلم کے تقدس کا درس دیتے ہوئے اس کی لازوال قدر و قیمت کی جانب توجہ مبذول کراتا اور یہ احساس دلاتا ہے کہ دین کے مقدس ترین رشتے کی بناء پر مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ خصوصی دعوت پر بنگہ دیش کے دورے پر ہیں اور دورے کے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن مظفرآبادکے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے تناظر میں نلوچھی پل پر شہدا تحریک آزادی جموں وکشمیر کی یاد میں کینڈل لائٹس کا اہتمام کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن مظفرآبادکے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے تناظر میں نلوچھی پل پر شہدا تحریک آزادی جموں وکشمیر کی یاد