وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام مودی کو سمجھ چکے ہیں ،مودی بے گناہ کشمیریوں کا قاتل ہے ،کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہاتھوں سے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے ،ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر گزشتہ 78 سالوں سے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔اج بھی آزادی کی راہ میں شہید ہونے والوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے ۔کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت ان کے لہو میں شامل ہوچکی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادں کے مطابق ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پراپنا دباؤ بڑھائے. انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نہ آئندہ ہونگے . کشمیری ہندوستان کی ظالم جابر افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقومی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے بے گناہ انسانوں پر ظلم و ستم کا بھی بین الاقومی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اس سلسلہ میں بین الاقومی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے اب بین الاقومی برادری کو اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا. انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا سورج دیکھیں گے اور تکمیل پاکستان کا خواب پورا ہوگا ۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ ) عبد الرشید سلہر یا کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کے سلسلہ میں معاہدہ پر دستخط سے قبل ایک اہم اجلاس ان کے آفس چیمبر واقع کوٹھی نمبر 1 متصل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منعقد ہوا ۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ ) عبد الرشید سلہر یا کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ