آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق نے وزیر خوراک چوہدری محمد اکبر ابراہیم کے بھتیجوں احمد معاذ چوہدری اور عبداللہ چوہدری کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔وزیراعظم جب تقریب میں پہنچے تو چوہدری اکبر ابراہیم نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی ۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر،موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور، وزراء حکومت عبدالماجد خان، دیوان علی چغتائی، چوہدری اظہر صادق، چوہدری محمد ارشد،محمد اکمل سرگالہ، جاوید اقبال بڈھانوی،سیکرٹریز صاحبان، سابق ناظم چوہدری سعادت نواز، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شجاعت نواز سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ ) عبد الرشید سلہر یا کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کے سلسلہ میں معاہدہ پر دستخط سے قبل ایک اہم اجلاس ان کے آفس چیمبر واقع کوٹھی نمبر 1 متصل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منعقد ہوا ۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ ) عبد الرشید سلہر یا کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ