آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس اتوار کے روز سپیکرقانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔یوم حق خود ارادیت کے موقع پر منعقدہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین، حریت رہنماؤں گیلری میں بیٹھ کر دیکھی۔

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس اتوار کے روز سپیکرقانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔یوم حق خود ارادیت کے موقع پر منعقدہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین، حریت رہنماؤں گیلری میں بیٹھ کر دیکھی۔ اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حریت کانفرنس کے قائدین کا اسمبلی اجلاس کی کارروائی کو ملاحظہ کرنے کے لیے شرکت پر خوش آمدیدکہا۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے آج کے دن کی مناسبت سے کل جماعتی حریت قیادت کے زیر اہتمام جلسہ میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا مشترکہ لاتحہ عمل کیلئے زور دینا خوش آئند بات ہے۔اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اور اس کیبعد ریاست کے عوام کی فلاح اہم ترین ترجیح ہے. اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے. جز نہیں کل کی بنیاد پر آزادی حاصل کر کے نظریہ تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمیں ذاتی فائدہ کے لیے نظریات کو آلودہ نہیں کرناچاہیے. ہمارا پاکستان سے فطری رشتہ ہے.تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے عقائد کی درستگی اشد ضروری ہے۔ اب عمل کی ضرورت ہے، قراردادیں اچھی بات ہے ایوان کی کارروائی کا حصہ ہے. ہمیں اب عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اسلام واضح کرتا ہے کہ یہود و ہنود تمہارے دوست نہیں۔ ہمارا پاکستان سے فطری رشتہ ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے ایوان میں پیش کی گئی جملہ قراردادوں اور متفقہ قرارداد کی مکمل حمایت کرتاہوں. وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ہمیں آج چیزیں ٹھیک کرنا ہوں گی تاکہ کل آنے والی نسل نو چیزوں کو درست سمت میں سمجھ سکے۔ عمل و گفتگو کے ساتھ کردار کوبھی ٹھیک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان، نظام اور عدالتوں سمیت پورے سسٹم کے قیام کا بنیادی مقصد تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا تھا۔ ہمیں مسئلہ کشمیر پر جرآت مندانہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے لیے بنائے گئے بیس کیمپ کے نظام کو بزنس کیمپ نہیں بننے دیں گے۔ آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، سستا آٹا اور بجلی کے مسائل حل کرکے ریاست پار دہشتگردوں کو بتایا ہے کہ مسائل کیسے حل کئے جاتے ہیں۔ ہم نے جبر کے بجائے مسائل کو دلیل اور ڈائیلاگ کی قوت سے حل کیاہے۔ ہمیں گفتار نہیں عمل سے بارآور کروانا ہوگا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے ساتھ مخلص ہیں۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ فطری رشتہ ہے۔ مسلح افواج پاکستان سلامتی کی ضامن ہیں۔ ہماری منزل پاکستان ہے، تحریک تکمیل پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حریت قیادت کو ایوان میں آکر کارؤائی ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر حریت قیادت کی جانب سے جلسہ میں سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ایل و سی پار بھارت کو پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں ڈائیلاگ کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ انھیں حقیقی منزل کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ نوجوان ذہن منشتر نہ ہوسکیں اور نظریہ کے ساتھ جڑے رہیں۔ اگر سٹیٹس کو میں مثبت پیش رفت نہ کرسکے تو منفی کرنے کے لیے بھی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسان نہیں کردار ہمیشہ زندہ رہتاہے۔ واضح کررہاہوں شہدا کشمیر کے خون کا تحفظ اور عوام کی فلاح میری ترجیح ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں مضبوط پاکستان کے ساتھ خود کو بھی بدلنا ہوگا۔ ہمین یاد رکھنا چاہیے جو بیانیہ قومی خودی کیساتھ منسلک ہو اس پر ہم سب کو ایک ہونا چاہیے۔ میں نے سٹیٹس کو کا خاتمہ کیا ہے۔ ہمیں صرف سنانی نہیں سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ایوان میں پیش کی گئی قراردادوں اور متفقہ قرارداد کی بھرپور حمایت کرتاہوں. انہوں نے کہا کہ جب مسلح افواج کے سربراہ اور ذمہ دار قیادت نے دوٹوک موقف دے دیا کہ مسئلہ کشمیر پر رائی برابر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی تو پھر سازشی تھیوریوں سے ابہام پیدا کرنے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتاہوں۔ مسلح افواج پاکستان نے لہو دے کر اس خطہ کی حفاظت کی ہے۔ ایوان کو یقین دلاتاہوں کہ موجودہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی اور بیس کیمپ کی حکومت کے قیام کے حقیقی خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلہ کشمیر پر ہم سب متحد ہیں، اقوام متحدہ سرد مہری ختم کرے، مسلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث افسوس ہے۔ انھوں نے کہاکہ حریت قیادت کو ایوان میں کاروائی ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے قرارداد پیش کی اور بعد از اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد بھارت آبادی کی ہئیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر پر کوئی ابہام نہیں، حکومت پاکستان مسلح کشمیر پر دوٹوک موقف اپناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے لیے موثر اندا زمیں لڑنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قرارداد پیش کی اور بعد از اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے دوہرے پیمانوں کی وجہ سے دنیا میں بدامنی ہے۔مشرق وسطی، فلسطین اور کشمیر میں حالات بدتر ہیں۔ عالمی دنیا کو اپنے دوہرے پیمانے ختم کرنے چاہیں۔ حریت کانفرنس کے وفد کو ایوان کی کاروائی ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہندوستان آبادی کی ہئیت تبدیل کرکے مسائل پیدا کرنا چاہتاہے۔ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی بھارتی حکومت کی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔ ہماری ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے۔ کشمیر کا فیصلہ جز نہیں کل کی بنیاد پر ہوگا اور اسی بدولت تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ کشمیری کبھی اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہم اپنا جغرافیا، ثقافت اور مذہب بدلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ کشمیر کا ہر مرد و زن تحریک آزادی کشمیر کے لیے جان مال عزت کی قربانی دینے کو تیارہے۔وزیر سیاحت فہیم اختر ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جدوجہد تحریک آزادی کشمیر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث افسوسناک امر ہے۔ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئینی دہشتگردی گی۔ بھارت بین الاقوامی قراردادوں کی بدترین خلاف ورزی کررہاہے۔ انھوں نے کہاکہ آج وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے حریت کانفرنس کے زیر اہتمام جلسہ میں کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے موقف کی بھرپور تائید کرتیہیں۔ ہمیں انٹرنیشنل لابیز کو ایکٹیویٹ کروانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کا دن تاریخ کشمیر میں اہم ترین دن ہے۔اس دن حق خودارادیت کی قرارداد اقوام متحدہ نے پاس کی تھی۔ ہمارے اسلاف نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج مقبوضہ جموں وکشمیر پر دوٹوک موقف اپنا یا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر پر اقدام کرے اور کشمیریوں کا حق خودارادیت کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے۔وزیر صحت نثار انصرابدالی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط کرنے کیلیے اقدام اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم کے حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے حکومت آزادکشمیر کو کمیشن بنانا چاہیے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے۔انھوں نے اقوام متحدہ سے فوری اقدام کی اپیل کی ہے اور کہاکہ اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لے۔ وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حریت قیادت کو ایوان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔5 جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قرارداد بین الاقوامی اہمیت کی حامل ہے۔ 15 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ وادی میں شب خون مارا، کشمیریوں نے بھارتی ناجائز تسلط اور بلخصوص یکطرفہ اقدام کو بہادری سے مسترد کیا۔ مسلہ کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہمیں اس سمت جاندار آواز بلند کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی سردارعبدالقیوم نیازی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کی یکجہتی سے دنیا بھر اور بلخصوص سرحد پار بسنے والے کشمیریوں میں مثبت پیغام گیاہے۔آزادی کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہندوستان کی جیلوں میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے والی حریت قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتیہیں۔ اقوام متحدہ کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ہمیں مل کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرناہوگی۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفر نس کی قیادت کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتیہیں۔ انھوں نے کہا حق خودارادیت کی قراردادوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر ی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ وزیر وائلڈلائف و فشریز، ادارہ ترقیات مظفرآباد سردار جاوید ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔آج حریت کانفرنس کے زیر اہتمام جلسہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر کا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حالت ابتر ہے۔ ہمیں مسلہ کشمیر پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ حریت قیادت کو ایوان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ہمیں اتفاق و اتحاد کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر موثر پالیسی اپنا نا ہوگی۔ وزیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن پروفیسر تقدیس گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی 5 جنوری کی قرارداد کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہم نے مسلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ نوجوان فکر مند ہیں کہ مسلہ کشمیر حل طلب کیوں ہے۔ بھارت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اقدام آئینی دہشتگردی تھی۔ استصواب رائے حق ہے۔ امن کو بہت موقع دے چکے ہیں۔ واضح کررہے ہیں کہ سید علی گیلانی شہید کے اس فلسفہ یعنی کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کہ ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج جس طرح تمام سیاسی جماعتوں نے حریت کانفرنس کی کال پر برہان وانی چوک مظفر آباد میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس سے ایل و سی پار مثبت پیغام گیا ہے اور بھارت کے پروپیگنڈٖہ کو شکست ہوئی ہے۔ ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ مل کر کام کریں۔ وزیر اعظم کی جانب سے حریت کانفرنس کو مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا کہنا خوش آئند امر ہے۔ ہم تجدید عہد کرتیہیں کہ بھارتی قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے والی کشمیری قیادت کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کا دن تاریخ کشمیر میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ آج وزیر اعظم آزادکشمیر نے حریت کانفرنس کے زیر اہتمام جلسہ میں تحریک کشمیر کی ڈائریکشن سیٹ کی ہے۔ ہم ہندوستان کی نیت سے واقف ہیں۔ ہمیں مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ بھارت کی منافقانہ پالیسی کو ہر جگہ پر ایکسپوز کریں گے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے بھارتی جارحیت کو مسترد کردیا ہے۔ ڈائسپورہ کے کردار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے لازوال رشتہ ہے۔ مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہیہیں۔ وزیربرائے لبریشن سیل محترمہ امتیاز نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حریت کانفرنس کے موقف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے آج دوٹوک موقف دے کر تحریک آزادی کشمیر کی ڈائریکشن سیٹ کی ہے۔ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کی ہئیت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ملوث ہے۔ بھارتی ظلم و ستم کو مسترد کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلہ کشمیر پر ہم سب متحد ہیں، اقوام متحدہ سرد مہری ختم کرے، مسلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث افسوس ہے۔ انھوں نے کہاکہ حریت قیادت کو ایوان میں کاروائی ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد بھارت آبادی کی ہئیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر پر کوئی ابہام نہیں، حکومت پاکستان مسلح کشمیر پر دوٹوک موقف اپناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے لیے موثر اندا زمیں لڑنا ہوگا۔ گے۔ کشمیر کا ہر مرد و زن تحریک آزادی کشمیر کے لیے جان مال عزت کی قربانی دینے کو تیارہے۔ ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری مسلہ کشمیر پر چپ کا تالا توڑے، اقوام متحدہ کی مسلہ کشمیر پر خاموشی باعث تشویش ہے آج کے دن یعنی یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے عہد کرتیہیں کہ مسلہ کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہمیں ڈائسپورہ کا کردار سمجھنا ہوگا اس کیساتھ ساتھ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کی افادیت کو سمجھتے ہوئے پالیسی کو ازسر نوتشکیل دینا ہوگا۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی)05جنوری2025

سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلا س غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

Share This Post

More To Explore

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/ چئیرمین لا کمیشن جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر لا کمیشن کا چوتھا اہم اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم نمبر1 میں منعقد ہوا۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/ چئیرمین لا کمیشن جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر لا کمیشن کا چوتھا