کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل منیجر زرعی ترقیاتی بینک ظہیر دورانی، ریجنل ہیڈ بلال مشتاق، ریجنل منیجر ریکوری ذوالفقار علی عباسی، منیجر مین برانچ مظفرآباد راجہ خضر خان اور ایم سی او ارباب نذیر نے شرکت کی۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں زرعی ترقیاتی بینک کی کاوشیں عوامی خوشحالی کی نئی راہیں کھول رہی ہیں۔کمشنر نے کہا کہ زرعی بینک کے اقدامات سے خطے کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ زرعی قرضوں کے استعمال سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جو خوشحالی اور ترقی کا سبب بن رہے ہیں۔یہ اقدام نہ صرف کسانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے بلکہ علاقے کی مجموعی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بینک کے آفیسران نے بتایا کہ اب تک ضلع مظفرآباد میں 35 کروڑ روپے کے زرعی قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔یہ قرضے زراعت، باغبانی، اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ زرعی قرضوں کے ذریعے نہ صرف کسانوں کو جدید تکنیکوں کو اپنانے کا موقع مل رہا ہے بلکہ انہیں زیادہ فصلیں اگانے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا بھی موقع ملا ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا