DGPR AJK

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے کے احکامات کی روشنی میں مظفرآباد شہر میں وائے کراس سی ایم ایچ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے کے احکامات کی روشنی میں مظفرآباد شہر میں وائے کراس سی ایم ایچ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایکسیئن زاہد گیلانی ، ایس ڈی او خواجہ شہریار دیگر متعلقہ حکام نے سی ایم ایچ وائی کراس کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران کنٹریکٹرز نے انہیں بریفنگ دی۔ کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے فلائی اوور کو تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ عوام الناس کی جانب سے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق خود دارالحکومت مظفرآباد کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

Share This Post

More To Explore