جموں و کشمیر لبریشن سیل اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں رانا قاسم نون چئیر مین کشمیر کمیٹی ، امتیاز نسیم وزیر حکومت ، میاں عبد الوحید وزیر حکومت ، فاروق رحمانی حریت رہنماء ، وجاہت رشید بیگ سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل ، الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی ، پرویز ایڈووکیٹ، ندا اسلام،راجہ خان افسر، مولانا عمر حماد، محمد فرید نجیب الغفور خان،راجہ شاہد رضا بھی موجود تھے ۔مقررین نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یسین ملک اور مسرت عالم بٹ سمیت کشمیری لیڈروں کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے اور ان پر بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں ان کے انسانی حقوق بھی مسلسل پامال کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنا حق خودارادیت چاہتے ہیں جس کا اقوام متحدہ نے بھی ان سے وعدہ کر رکھا ہے بھارت کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے اور اپنے شہداء کاشن الحاق پاکستان مکمل کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر شہداء کشمیر و پاک فوج کیلیے خصوصی دعا کی گئی
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا