آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے سندھ کے وزیر لوکل گورنمنٹ ،جنگلات و امور دینیہ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سندھ کی سیاسی و سماجی شخصیت سید عنایت شاہ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سندھ کے وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی گزشتہ پندرہ سال سے اقتدار میں ہے یہ پیپلز پارٹی کے عظیم کارکن ہیں جو قائد عوام اور بی بی شہید کے نظریے کو ژندہ رکھے ہوے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے آج ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے سبز ہلالی پرچم کی محبت میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی پاسداری کرتی ہے اسکے الرکن قابل فخر ہیں جنہوں نے سندھ میں پچھلے پندرہ سال سے پیپلز پارٹی کو اقتدار میں رکھا ہوا ہے یہ سب صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں ہے اور اتحادی حکومت کا حصہ ہے ،لوگوں کی فلاح وبہبود ہمارا مطمع نظر ہے جس کے لئے ریاست اپنا کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے میں اقوام عالم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بر بریت کو روکے اور بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے ۔انہوں نے شہداء کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا