آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ دارلحکومت مظفرآباد میں پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن و جج ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت شاہین اور چیف الیکشن کمشنر و سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں قائم پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور پولنگ کےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری پریس فاونڈیشن و ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس پولنگ کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔ پولنگ مقررہ وقت پر صبح 10 بجٹ شروع ہوئی جو کہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر/آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان نے سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ امجد حسین منہاس، امیدواران کے پولنگ ایجنٹس مسعودالرحمن عباسی، سہیل مغل اور ان کے حامیوں کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ضلع مظفرآباد کے انتخابات میں سید ابرار حیدر نے 38 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار سردار ذوالفقار علی نے 34 ووٹ حاصل کیے۔ ضلع مظفرآباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 76 ہے جن میں سے 73 ووٹ پول ہوئے۔ پول شدہ ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔ سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ امجد حسین منہاس نے بہترین ماحول میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پریزائیڈنگ آفیسر راجہ سہیل خان، امیدواران سید ابرار حیدر اور سردار ذوالفقار علی سمیت، دونوں امیدواروں کے حامیوں کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا