DGPR AJK

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کا شاید واحد خطہ ہے جہاں انسان اپنے حقوق کے بغیر زندہ ہیں، بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے، قابض ہندوستانی فورسز کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے۔

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کا شاید واحد خطہ ہے جہاں انسان اپنے حقوق کے بغیر زندہ ہیں، بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے، قابض ہندوستانی فورسز کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ اور بالخصوص انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فورسز نے ظلم کا کوئی حربہ نہیں چھوڑا۔ غاصب بھارت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غضب کررکھے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کی قتل و غارت گری، ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی حراست، تشدد، پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، املاک کو نقصان پہنچانا اور خواتین کی بے حرمتی کرنا معمول بن گیا ہے۔ بھارت کے فاشسٹ سیکورٹی ادارے نہتے،معصوم اور بے قصور کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی یوم انسانی حقوق بنانے کا بنیادی مقصد محکوم اقوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لکھنے اور بولنے پر بھی قدغن ہے ، بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اقوام عالم انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ وادی کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

Share This Post

More To Explore