صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور ہم اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری ظلم و بربریت کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ دنیا کو دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے اور کشمیری عوام اقوام عالم کی توجہ کی منتظر ہے ہم آزادکشمیر میں انسانی حقوق کی وزارت قائم کریں گے تاکہ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف بھرپور انداز میں آواز اُٹھائی جا سکے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانی چاہیے کیونکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بالخصوص 5اگست2019کے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر اُن کی ہی زمین تنگ کر دی گئی ہے، بھارتی قابض افواج جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو قتل، بزرگوں اور عورتوں کی عصمت دری اور پیلٹ گن کے استعمال جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے غیر ریاستی ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیرمیں آباد کر رہا ہے تاکہ آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا سکے۔ ہمیں بھارت کی ان تمام ریشہ دوانیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا تا کہ اُس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی پیغام میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرنے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے کیونکہ بھارت مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لہذا ہمیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور دنیا بھر کے بڑے ایوانوں تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لئے آواز پہنچانا ہو گی یہ تب ہی ممکن ہے کہ دنیا بھر میں آباد کشمیری اور پاکستانی بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑانے والے ہندوستان کے اصلی چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے تحصیل پریس کلب شاردہ کی نو منتخب انتظامیہ برائے سال 2025 سے ان کے عہدوں کا