DGPR AJK

صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور، خواجہ طارق سعید اور ملک حنیف کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور، خواجہ طارق سعید اور ملک حنیف کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ حکومت آزادکشمیر چوہدری یاسر سلطان اور صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل نے صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے جملہ معاملات پر تفصیلاً بریفنگ دی اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممبران کشمیر کونسل کو یقین دلایا کہ وہ بحیثیت وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore