DGPR AJK

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج چوہدری محمد ایوب (مرحوم) کی چھٹی برسی ہے چھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود چوہدری محمد ایوب (مرحوم) کی یادیں ہمارے دل و دماغ میں آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گی آج بھی جب میں ان کے بارے میں سوچتا ہوں تو میری آنکھیں نمناک اور دل غمگین ہو جاتا ہے۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج چوہدری محمد ایوب (مرحوم) کی چھٹی برسی ہے چھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود چوہدری محمد ایوب (مرحوم) کی یادیں ہمارے دل و دماغ میں آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گی آج بھی جب میں ان کے بارے میں سوچتا ہوں تو میری آنکھیں نمناک اور دل غمگین ہو جاتا ہے۔ چوہدری محمد ایوب (مرحوم) میرے بھائی میرے درینہ ساتھی تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ چوہدری محمد ایوب (مرحوم) نے اپنی ساری زندگی میرا بھرپور ساتھ دیا سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں چوہدری محمد ایوب نشیب و فراز کے تمام مراحل میں ہمیشہ ثابت قدمی اور پوری استقامت سے میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات کو چھ سال گزر گئے ہیں مگر ان کی وفات کا غم ہمارے دلوں میں آج بھی تازہ ہے ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ رب العالمین اپنے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کے صدقے چوہدری محمد ایوب (مرحوم) کی آخری منزلیں آسان فرمائے انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے جب سیاسی سفر کا آغاز کیا تو چوہدری ایوب ابتدا سے ہی میرے ہم سفر بن گئے اور پھر میرے سارے سیاسی سفر میں چٹان کی طرح میرے ساتھ رہے مجھے وزیراعظم بنانے میں ان کا اہم کردار ادا تھا مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے میں ان کا اہم کردار تھا آج میں صدر ریاست کے عہدے پر فائز ہوں تو اس میں بھی چوہدری محمد ایوب کا اہم کردار ہے چوہدری محمد ایوب کا شمار میرے سیاسی کیریئر کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے۔ میرپور کے سیاسی و سماجی حلقوں میں چوہدری محمد ایوب کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ میرپور شہر کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے لوگوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے والے تھے لوگ آج بھی چوہدری محمد ایوب کی عوامی خدمات کو یاد کرتے ہیں آج ہم چوہدری محمد ایوب (مرحوم) کی چھٹی برسی کے موقع پر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم ان کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے اس عوامی خدمت کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔ چوہدری محمد ایوب نے جس عوامی و سماجی خدمت کے مشن کا آغاز کیا تھا آج چوہدری طاہر ایوب چوہدری زاہد ایوب اور ان کے باقی پسران اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان کے پسران اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جیسے چوہدری ایوب میرے ساتھی تھے ویسے ہی اب چوہدری طاہر ایوب اور چوہدری زاہد ایوب ان کے دیگر برادران بھی میرے ساتھی ہیں ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ہمارا یہ ساتھ اسی جذبہ اسی لگن سے جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور چوہدری ایوب کی چھٹی برسی کی دعائیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا دعائیہ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری کے ڈی نے سر انجام دئیے اس موقع پر وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلانگ چوہدری یاسر سلطان، چیرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا، چوہدری محمد منشا چوہدری، امجد حاجی، جاوید اکرم،چوہدری شعبان چوہدری، خادم حسین، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عبدالقیوم، چوہدری محمد صدیق، چوہدری عنصر صارم، سکندر بیگ، خواجہ طاہر پہلوان، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری اسلم چیمہ، چوہدری خالد، ممبر بورڈ آف گورنر محمد رمضان چغتائی، ڈپٹی میئر حاجی جاوید اکرم، چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ، سابق جج شریعیت کورٹ چوہدری خالد انجم سمیت میرپور کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore