وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ رائے عامہ کی تشکیل میں سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کی گرفت بہت مضبوط ہے۔ محکمہ اطلاعات کے آفیسران جدید ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے حکومتی اقدمات کی تشہیر اور عوام کو آگاہی فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد میں محکمہ اطلاعات کے آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ڈائریکٹر تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر میرپور طارق جمیل درانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پونچھ سعد اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ دفتر راولپنڈی مقصود احمد، آفیسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان، خواجہ عمران الحق، محمد جاوید ملک، سردار پرویز خان، شوکت علی ملک، محمد حنیف خواجہ، ناصر لطیف، راجہ عبدالباسط خان، خضر حیات، علاءالدین منہاس، محمد سہیل مغل، قرات العین شبیر ، سردار شمیم انجم عزیز و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات نے ضلعی افسران سے بریفنگ بھی لی۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا اس وقت ذہن سازی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے، ہمیں محکمہ اطلاعات کے پلیٹ فارمز سے لوگوں کو حکومتی اقدامات بارے تشہیر اور درست سمت رہنمائی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی کوئی انا نہیں ہوتی، ریاست سب کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں آج عالمی سطح پر اگر کشمیر کاز ذندہ ہے تو اس میں اوورسیز کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے۔
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں