صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں آج عالمی سطح پر اگر کشمیر کاز ذندہ ہے تو اس میں اوورسیز کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے۔ پانچ اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں نے مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ انتہا پسند مودی نے پوری وادی کو عملاً جیل میں بدل دیا ہے آئے روز بے گناہ کشمیری شہادت کا جام نوش کر رہے ہیں ہزاروں کشمیری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں حریت رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی اس وقت جیل میں قید ہے۔ ان حالات میں ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پوری قوت سے عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کر کے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں۔ میں جلد بین الاقوامی دورہ کر کے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اجاگر کروں گا۔ چوہدری محمد سردار میرے قریبی اور دیرینہ ساتھی ہیں بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کی جدوجہد میں چوہدری محمد سردار ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے درینہ ساتھی چوہدری محمد سردار کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر صدارتی مشیر چوہدری محمد شعبان، سابق ڈائریکٹر جنرل امور منگلا ڈیم اتھارٹی چوہدری محمد منشا، صدارتی کوآرڈینیٹر حاجی جاوید اکرم، صدارتی کوآرڈینیٹر چوہدری امجد محمود، میڈیا ایڈوائزر چوہدری عنصر صارم، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری محمد سردار نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی جو صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دورہ میرپور کے موقع پر علامہ اقبال روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دورہ میرپور کے موقع پر علامہ اقبال روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس