صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دورہ میرپور کے موقع پر علامہ اقبال روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین تعمیرات عامہ شاہرات میرپور نجم الحسن گیلانی نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو علامہ اقبال روڈ میرپور پر جاری تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر تعمیرات عامہ شاہرات میرپور کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے عملہ کو فوری ہدایات جاری کیں کہ علامہ اقبال روڈ میرپور کی تعمیر میں معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔ تمام تعمیراتی کام معیاری ہونا چاہیے اس میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی قابل قبول نہیں ہو گی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور شہر کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ میں نے اپنے دور حکومت میں میرپور شہر کی تعمیر و ترقی کو اولیت دی میاں محمد بخش روڈ چوک شہیداں اور شہر کے دیگر حصوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا سڑکیں کشادہ کیں اب بھی میرپور کی تعمیر و ترقی میں گوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ میرپور کی تمام بڑی اور چھوٹی سڑکیں فوری اور ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی جائیں گی۔ میرپور میرا حلقہ انتخاب ہے میرپور کے لوگوں نے مجھے 9 مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب کر کے مجھ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا میں آزاد کشمیر کا واحد سیاستدان ہوں جسے 9 مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے میں پانچ سال وزیراعظم رہا اپوزیشن لیڈر رہا اب ریاست کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوں تو یہ سب میرپور کی عوام کی مجھ سے محبت کا نتیجہ ہے اس لیے میرپور کی تعمیر و ترقی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے آزاد کشمیر میں عوام کو صحت کی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے حکومت نے 84 کروڑ 49 لاکھ کا مثالی ہیلتھ پیکچ منظور کیا گیا ہے اس ہیلتھ پیکچ سے صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ اس ہیلتھ پیکچ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور اور ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے جبکہ یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر بہت سے BHU بیسک ہیلتھ یونٹ اور 9 نئے FAPs فرسٹ ایڈ پوسٹ کا قیام بھی شامل ہے۔ میں جب وزیراعظم تھا تو میں نے میرپور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بہت سے منصوبہ جات کا آغاز کیا میرپور میں لاری اڈا، سبزی منڈی، میاں محمد بخش لائبریری کا قیام میرے دورے حکومت میں مکمل ہونے والے منصوبے ہیں۔ میں نے آج علامہ اقبال روڈ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ہے یہ روڈ جلد مکمل ہو جائے گی اس کے علاوہ میرپور شہر کی دیگر چھوٹی بڑی سڑکات کی از سرے نو تکمیل بھی جلدی مکمل ہو جائے گی اس سے عوام کو سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔ راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے منصوبہ کا افتتاح ہو چکا ہے ان شائاللہ جلد یہ پل مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں آج عالمی سطح پر اگر کشمیر کاز ذندہ ہے تو اس میں اوورسیز کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے۔
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری عالمی سطح پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں