DGPR AJK

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ تمام بینک خواتین اکاونٹ ہولڈر کی شرح میں اضافے کے لیے مہم شروع کریں اور انہیں چھوٹے کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیں۔ خواتین کو ہوم بیسڈ انڈسٹریز کے قیام کے لیے تربیت فراہم کرنے کے علاوہ انہیں قرضے بھی دیں گے۔ خواتین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے “ورلڈ وویمن انٹرپینیور ڈے” کے حوالہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زہر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف منیجر سٹیٹ بینک عمر شہزاد، ڈپٹی چیف نائلہ محبوب ،ڈپٹی چیف منیجر خواجہ احتشام سمیت تمام بینکوں کےنمائندگان اور کاروباری خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کے کردار سے فائدہ اٹھانا ہے۔ حکومت آزادکشمیر چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اسوقت ہماری معیشت بہت کمزور ہے اس کو مستحکم کرنے میں گھریلو صنعتوں کا فروغ ضروری ہے۔ آزادکشمیر میں فارم، شیپ فارم اور گھریلوں صنعتوں کا پوٹینشل موجود ہے۔ خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں ترجیحی دی جائے گی۔ ہم اس خطے کے کاروباری افراد کو سہولیات دے کر ریاست کو ایک ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینک خواتین کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی مہم کا آغاز کریں ، سمال انڈسٹریز بھی اس سلسلہ میں مکمل تعاون کرے گا تاکہ خواتین اپنے اکاونٹ کے ذریعے اپنے نام پر قرضے لے کر اپنا کاروبار کر سکیں۔اس موقع پر وزیر حکومت نے چیف منیجر سٹیٹ بینک اور کاروباری خواتین کو سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ بھی دیں۔ اس پر انہوں نے بینک نمائندگان اور کاروباری خواتین کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کوٹلی میرا نا قابل تسخیر سیاسی قلعہ ہے کوٹلی کے غیور عوام نے ہر کڑے وقت میں پوری جرات سے میرا ساتھ دیا ہے

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کوٹلی میرا نا قابل تسخیر سیاسی قلعہ ہے کوٹلی کے غیور