DGPR AJK

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مظفرآباد ڈویژن میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مظفرآباد ڈویژن میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور تجاویز کو زیر غور لایا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد عمران عباس نقوی، صدر ٹرانسپورٹ ڈویژن خواجہ اعظم رسول، سرپرست اعلیٰ مظفرآباد کلیم احمد، محمدسفیر مغل، وقاص حسین، سید بلال نقوی، جمال عبدالناصر اعوان، محمد ارحم خان، میر فرید، تیمور مغل، زبیر خان، اور زاہد الرحمان قمر سمیت دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے شہر میں ٹریفک کے مسائل، شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے، اڈوں کی بحالی اور خودساختہ اڈوں کے قیام جیسے اہم امور پر گفتگو کی۔ ٹرانسپورٹرز نے قواعد و ضوابط کے برعکس قائم اڈوں بارے بھی اپنی تجاویز دیں۔ اس موقع پر کمشنر مسعود الرحمان نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد ڈویژن کے زیر انتظام ایک شکایت سیل قائم کر دیا جس میں ٹرانسپورٹرز مسائل درج کروا سکیں گے اور ان پر فوری کارروائی ممکن ہوگی۔ کمشنر مسعود الرحمن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام ایک اہم اقدام ہے، یہ اقدام عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔کمشنر نے شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کو منظم کرنے کے لیے زور دیا کہ اڈوں کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ان کے نظم و نسق اور عدالتی نظائر کے مطابق عمل کیا جائے۔انہوں نے ریگولر اور غیر ریگولر اڈوں کے اعددوشمار کی مرتبگی کے علاوہ تحت قواعد اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قوانین کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے۔ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔کمشنر مسعود الرحمان نے کہا کہ مظفرآباد کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کے مؤثر کنٹرول اور قانونی اڈوں کی بحالی سے شہر کا انفراسٹرکچر مزید بہتر ہوگا، جو عوام کی سہولت اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور جلد از جلد عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کے لیے یہ اقدامات ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔ ٹرانسپورٹرز حضرات نے مسعود الرحمن کو کمشنر کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل