DGPR AJK

چیئرمین علما و مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی کی زیر صدارت آزادجموں و کشمیر علما و مشائخ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

چیئرمین علما و مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی کی زیر صدارت آزادجموں و کشمیر علما و مشائخ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کسی بھی طرح کی افراتفری، سیاسی عدم استحکام، فکری و نظریاتی بگاڑ بیس کیمپ کے تشخص کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس ضمن میں کسی بھی مذموم کوشش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوں گے۔ مسلح افواج پاکستان، علما ئے کرام، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین مل کر پاکستان کے خلاف برسرپیکار ملکی اور بین الاقوامی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ آزادجموں و کشمیر کے اندر سیاسی استحکام کے لیے دینی طبقات موثر کردار ادا کریں گے۔ الحاد، دہریت، قادیانیت کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کسی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آزادکشمیر کے عوام کو صحت، تعلیم اور مواصلات کے حوالہ سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے مالیاتی ڈسپلن کو قائم رکھتے ہوئے ہوئے تمام محکمہ جات کے اندر میرٹ کی بالادستی کو سراہاتے ہیں اور اس ضمن میں مزید موثر اقدامات اٹھانے کی افادیت پر زور دیتے ہیں۔ اجلاس میں تجوید القرآن ٹرسٹ کے قرا ء کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالہ سے وزیر اعظم آزادکشمیر کے اعلان کو خوش آئند قرار دیاگیا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ صدر آزادجموں وکشمیر / چیئرمین ٹرسٹ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جلد ہی اجلاس بلا کر اس سلسلہ میں اہم منظوریاں صادر فرمائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق عنقریب آزادجموں وکشمیر میں ایک آزادجموں و کشمیر قومی علما و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ متوقع کانفرنس میں ریاست بھر کے علما ء ومشائخ اور دینی طبقات شرکت کریں گے۔ اجلاس میں حکومت آزادجموں وکشمیر کی جانب سے مساجد کے 200 یونٹ تک بجلی بلات کی ادائیگی کے فیصلہ کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ اس حوالہ سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق،وزیر مذہبی امور و اوقاف احمد رضا قادری ، وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ ا ور کابینہ کی جانب سے مدارس کے مسائل کو موثراندازمیں حل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین علما و مشائخ کونسل قاضی محمد سہیل نقشبندی،ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ نذیر احمد قادری، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اوقاف و امور دینیہ محمد اقبال وار، ممبران علما و مشائخ کونسل مولانا مفتی محمد اختر، محمدالیاس قمر القادری، مولانا مفتی عبدالباسط ربانی، علامہ محمد مقصود توحیدی، پیر محمد ضیا المصطفی کیانوالی، مولانا زاہد اثری، اراکین نظریاتی کونسل مفتی محمودالحسن اشرف، مولانا الطاف حسین سیفی اور مولانا عصمت اللہ عاصم، سید زوار حسین نقوی سمیت آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئر مین علما و مشائخ مشائخ کونسل نے کہاکہ دوقومی نظریہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے خلاف برسرپیکار ملکی اور بین الاقوامی قوتوں کو افواج پاکستان، علما ئے کرام، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین مل کر ناکام بنائیں گے۔ انتشار پر مبنی سوچ کو رد کرتے ہیں۔ ریاست میں امن کو پروان چڑھانے کے لیے علما کے مسلمہ کردار ہمیشہ مثبت معاشرے کے فروغ کے لیے مثالی رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مساجد کے لیے حکومت کی جانب سے 200روپے یونٹ تک فری بجلی کے اقدام کو علمائے کرام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کسی بھی طرح کی افراتفری، سیاسی عدم استحکام، فکری و نظریاتی بگاڑ بیس کیمپ کے تشخص کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں آزاد کشمیر کی سیاسی و مذہبی قیادت آزادکشمیر بھر میں ہر طرح کی نظریاتی آلودگی کو ہرگز پنپنے نہیں دیں گے۔ تجوید القرآن ٹرسٹ کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعلانات سے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے۔ وائس چیئرمین علما و مشائخ کونسل قاضی محمد سہیل نقشبندی نے کہاکہ اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسائل کے سدباب کے لیے اقداما ت اٹھارہے ہیں۔ قومی یکجہتی سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔ آمدہ آزادجموں و کشمیر قومی علما و مشائخ کانفرنس کا مقصد متفقہ لائحہ عمل کے لیے کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ سیاسی انتشار کو رد کرتے ہیں۔ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مدارس کے مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر علما ئے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے اتحاد کی افادیت پر زور دیا۔ علمائے کرام نے کہاکہ مسائل کے خاتمہ کے لیے مل کرکام کریں گے۔ بین المسالک ہم آہنگی سے معاشرہ مثبت سمت گامزن ہوگا۔ علمائے کرام نے کہاکہ تجوید القرآن ٹرسٹ اور مدارس کے جملہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ زکوۃ کونسل کی جانب سے زکوۃ فنڈ کو مستحقین پر خرچ کرنے کے حکومتی اقدمات کو بھی بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر علما ئے کرام نے فکری انتشار کو رد کرنے سمیت دوقومی نظریہ کی افادیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی سلامتی، امن کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اوقاف و امور دینیہ محمد اقبال وار نے علمائے کرام کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ حکومت مدارس کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقداما ت اٹھائے گی۔ حکومت کی ترجیح عوام کی فلاح ہے، مسائل سے آگاہ ہیں سدباب کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لارہے ہیں۔ میرٹ، انصاف اور ترقی نصب العین ہے۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل