DGPR AJK

وزیر ٹیکنکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی سردار عامر الطاف اور وزیر برائے وائلڈ لائف،فشریز وٖ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سردار جاوید ایوب نے پٹہکہ نصیرآباد میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا

وزیر ٹیکنکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی سردار عامر الطاف اور وزیر برائے وائلڈ لائف،فشریز وٖ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سردار جاوید ایوب نے پٹہکہ نصیرآباد میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف تھے جبکہ تقریب کی صدارت وزیر وائلڈ لائف و فشریز، ترقیاتی ادارہ مظفرا ٓباد سردار جاوید ایوب خان نے کی۔ پٹہکہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے ٹیوٹا کی جانب سے جدید کمپیوٹرلیب کا قیام عمل میں لایا گیا۔ عوام کے درینہ مطالبہ کے مطابق اس ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں بچوں کو مختلف ٹیکنیکل ٹریننگز دی جائیں گی۔عوام کی جانب سے وزیر برائے وائلڈ لائف،فشریزوٖ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سردار جاوید ایوب اور وزیر ٹیکنکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی سردار عامر الطاف کووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ تقریب میں سابق وزیر حکومت محترمہ صدف شیخ، سیکرٹری ٹیوٹا ڈاکٹر مسعود بخاری، چئیرمین ٹیوٹا چوہدر ی محمد فرید، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مقررین نے وزیر حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے اقدامات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل