صدر ریاست آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) میرپور کے جڑی کس کیمپس کے اکیڈمک بلاک IIنیچرل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی عمارت کا افتتاح کیا۔نیچرل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر پر 144.207ملین روپے کی لاگت آئی۔ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے نئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کی اس دو منزلہ عمارت میں کلاس رومز، جدید ترین لیبارٹریز، کانفرنس ہال، اساتذہ کرام، چیئرپرسن اور ڈین کے دفاتر شامل ہیں۔وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمدیونس جاوید نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کونئے تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے یہاں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جڑی کس کیمپس میں اکیڈمک بلاک IIنیچرل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے اوریہ بات باعث مسرت ہے کہ یہاں پر نیچرل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے بلاک کے شروع ہونے کے بعد یہاں پر زیر تعلیم طلبا و طالبات کو جدید تعلیم سے ہمکنار ہونے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے اور اس سلسلے میں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں بہترین سہولیات اور ماحول کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ آزادکشمیر میں یونیورسٹیز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے گا تاکہ طلبا و طالبات کو اعلیٰ معیار تعلیم کے حصول کے لئے بہترین ساز و سامان اور ماحول میسرآ سکے۔کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی مہارت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،
،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے