DGPR AJK

سینئر ممبر وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن محترمہ پروین اختر نے ہمراہ معائنہ ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن سردار طاہر الطاف خان اور فوڈ ٹیکنالوجسٹ محترمہ انیلہ عباسی اور پی آئی ڈی کے نمائندہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پانچ کیفے ٹیریاز/کینٹینز کا معائنہ کیا۔

سینئر ممبر وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن محترمہ پروین اختر نے ہمراہ معائنہ ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن سردار طاہر الطاف خان اور فوڈ ٹیکنالوجسٹ محترمہ انیلہ عباسی اور پی آئی ڈی کے نمائندہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پانچ کیفے ٹیریاز/کینٹینز کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران اکثر کیفے ٹیریاز کی صفائی کا نظام انتہائی ناقص پایا گیاتمام کیفے ٹیریاز بغیر کسی تحریری معاہدوں اور بدوں بجلی اورپانی کے بلات کی ادائیگی چلائے جا رہے ہیں۔ پانی بغیر فلٹرز استعمال کیا جا رہا ہے۔ عرصہ دراز سے مختلف بااثر لوگ بغیر کسی اجازت کے اپنی مرضی سے کیفے ٹیریاز چلا رہے ہیں۔اکثر کیفے ٹیریازمیں ریٹ لسٹ تک موجود نہیں ہے۔ بعض کیفے ٹیریاز میں ناقص کوکنگ آئل استعمال کیا جا رہا ہے اور دودھ اور دیگر بیکری آئیٹمز بھی غیر معیاری اور مضر صحت ہیں۔ کنٹینز کے اندرحفظان صحت کے اُصولوں کومدنظر نہیں رکھا گیا۔ اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکو ارسال کی جا رہی ہے۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل