DGPR AJK

ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع مظفرآباد میں جاریہ صفائی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع مظفرآباد میں جاریہ صفائی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ پہلے مرحلہ میں مختلف مقامات، مارکیٹس اورمین شاہرات کے اردگردنالیوں کی صفائی کی جاکرملبہ /جھاڑیاں وغیرہ ڈپمنگ سائٹس پر جمع کی گئیں ہیں۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن صفائی مہم کی روزانہ کی بنیاد پر پراگرس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ مہم کے دوسرے مرحلہ میں محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن کی مشینری کو زیراستعمال لاتے ہوئے مین شاہرات کے کناروں پر نالیوں کی صفائی کے علاوہ جمع شدہ ملبہ ہٹائے جانے کا کام امبور سے شروع ہو کر ویسٹرن بائی پاس تک پہنچ چکا ہے۔ اس دوران نہ صرف نالیوں میں جمع شدہ ملبہ ہٹایا گیا بلکہ ان پر کی جانے والے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے۔ مین شاہرات کے کناروں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور نالیوں کی صفائی کا کام آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،

،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل