DGPR AJK

حکومت آزادکشمیر نے واضح کیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ….

مظفرآباد( پی آئی ڈی) 02 اکتوبر 2024

ترجمان حکومت آزادکشمیر نے واضح کیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں پولیس کی جانب سے طلباء پر کسی قسم کا کوئی لاٹھی چارج نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ راولاکوٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء پر پولیس نے کوئی لاٹھی چارج کیا ہے یا فائرنگ کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں کے ذریعے انارکی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔

Share This Post

More To Explore