DGPR AJK

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ میں حکومتی نظام میں وہ اصلاحات لائی ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ خطہ کو تعمیر وترقی کے ڈگر پر لانے کے لئے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ فرائض بھی ادا کرنا ہونگے۔ ریاست پبلک کے ٹیکسز پر چلتی ہیں اور بلات اس کا حصہ ہیں جہاں اجتماعی رویے یہ ہوں کہ ہم تین روپے یونٹ بجلی کے بلات ادا کرنے کو تیار نہ ہوں

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ میں حکومتی نظام میں وہ اصلاحات لائی ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ خطہ کو تعمیر وترقی کے ڈگر پر لانے کے لئے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ فرائض بھی ادا کرنا ہونگے۔ ریاست پبلک کے ٹیکسز پر چلتی ہیں اور بلات اس کا حصہ ہیں جہاں اجتماعی رویے یہ ہوں کہ ہم تین روپے یونٹ بجلی کے بلات ادا کرنے کو تیار نہ ہوں اور ریاست سے توقع رکھیں کہ ہمیں معیاری تعلیم، صحت اور رسل و رسائل بین الاقوامی معیار کے برابر ملنا چاہیں ایسا ممکن نہیں ہم سب کو اپنی بساط کے مطابق قومی خزانہ میں حصہ ڈالنا ہوگا۔میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی پنشن کے معاملات لوکل گورنمنٹ بورڈ سے نکال کر اکونٹس آفس کے ذریعے ادائیگی کریں گے۔ ادارہ ترقیات میرپور کے حوالے سے اوورسیز کو بہت شکایات ہیں ان کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں جس کے باعث اوورسیز یہاں انوسٹمنٹ کرنے سے گریزاں ہیں ہمیں اوورسیز کی اس بداعتمادی کے خاتمے کے لئے ہر ادارے میں اصلاحات لانا ہونگی تاکہ لوگوں کے جائز مسائل کے حل کے لئے کسی سے سفارش نہ کروانا پڑے۔ عوامی خدمت میرا ایجنڈا ہے اورعوامی مسائل کا حل میری ترجیحات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جو اختیار دیا ہے وہ قوم کی امانت ہے اس میں خیانت کا سوچ نہیں سکتا اور نہ ہی کسی کو خیانت کر نے کی اجازت دوں گا۔گڈ گورنس کا دعوی نہیں کر تا گڈ گورنس ہر صورت لا کر دم لوں گا۔بدعنوان عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں عوام کی مشکلات کو سرخ فیتہ کی نظر نہیں ہونے دوں گا۔ میڈیا نمائندگان ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو اجاگر کریں ہم شہداء کشمیر کے وارث ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔جرنلسٹس کالونی کی سڑکات اور دیگر ترقیاتی کام بھی مکمل ہونگے۔مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران مختلف وفود سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفود میں کشمیر پریس کلب کے صدر سید عابد حسین شاہ کی قیادت میں عہدیداران اور اراکین،وکلاء، بلدیاتی کونسلرز،متاثرین منگلا ڈیم،ٹرانسپوٹرز، سمیت دیگر وفود نے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل بیان کیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفود کو یقینی دہانی کروائی کہ ریاست کی موجودہ حکومت عوام کی خادم ہے اور خدمت کے فریضہ کے لئے ریاست کے تمام وسائل کو قانون و قاعدے کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ حل کرررہے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کے بجائے اکونٹس آفس سے بلدیہ کے ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کریں گے۔اس طرح دیگر شہری مسائل کے حل کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔عوام الناس اطمینان رکھیں ان کے جائز مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں ہوگا۔

Share This Post

More To Explore

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی اور ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیا الیاس نظامی کی دفتر خارجہ میں ملاقات

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی اور ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیا الیاس نظامی کی دفتر خارجہ میں ملاقات۔ مسئلہ کشمیر سمیت

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے روحانی مرکز کھڑی شریف کا دورہ کیا اور برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒکے مزارات پر حاضری دی پھول اورچادریں چڑھائیں اور دعا کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے روحانی مرکز کھڑی شریف کا دورہ کیا اور برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا