DGPR AJK

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی اور ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیا الیاس نظامی کی دفتر خارجہ میں ملاقات

آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی اور ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیا الیاس نظامی کی دفتر خارجہ میں ملاقات۔ مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرسمال انڈسٹریز پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ہندوستان اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کردہ کشمیریوں کے حق خودارادیت دینے میں مسلسل رکاوٹ ہے۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں۔ ہندوستان نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ڈیموگرافی تبدیلی کے اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کو کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کی۔ کشمیری اہل پاکستان کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر رہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ ہندوستان کی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جبکہ دوسری جانب افواج پاکستان آزادکشمیر کے شہریوں کی آزادیوں کی ضامن اور ہماری سرحدوں کی محافظ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیا الیاس نظامی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز رہا ہے۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کر رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد کروانے کے لیے ہندوستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی ہمیشہ دفتر خارجہ کی ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ جموں کشمیر نہ کبھی ہندوستان کا حصہ تھا اور نہ ہوگا، یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے

Share This Post

More To Explore

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ میں حکومتی نظام میں وہ اصلاحات لائی ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ خطہ کو تعمیر وترقی کے ڈگر پر لانے کے لئے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ فرائض بھی ادا کرنا ہونگے۔ ریاست پبلک کے ٹیکسز پر چلتی ہیں اور بلات اس کا حصہ ہیں جہاں اجتماعی رویے یہ ہوں کہ ہم تین روپے یونٹ بجلی کے بلات ادا کرنے کو تیار نہ ہوں

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ میں حکومتی نظام میں وہ اصلاحات لائی ہیں

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے روحانی مرکز کھڑی شریف کا دورہ کیا اور برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ اور عارف کھڑی حضرت میاں محمد بخش ؒکے مزارات پر حاضری دی پھول اورچادریں چڑھائیں اور دعا کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انور الحق نے روحانی مرکز کھڑی شریف کا دورہ کیا اور برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا