DGPR AJK

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اسلامی نظام کی ترویج ہماری حکومت کا منشور ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ذیلی ادارےاسلامی تشخص کے اساس اور علامت ہیں۔ زکوٰۃ کونسل، علماء مشائخ کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل، مجلس افتا، مجلس قضاء اور رحمۃ للعالمین اتھارٹی آزاد کشمیر کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اسلامی نظام کی ترویج ہماری حکومت کا منشور ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ذیلی ادارےاسلامی تشخص کے اساس اور علامت ہیں۔ زکوٰۃ کونسل، علماء مشائخ کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل، مجلس افتا، مجلس قضاء اور رحمۃ للعالمین اتھارٹی آزاد کشمیر کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے گزشتہ روز اپنے آفس چیمبر میں علماء مشائخ کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے پسماندہ اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن اندوومنٹ فنڈ کے ذریعے ریاست کے نادار، مستحق، معذور، بیوگان، مطلقہ، خواجہ سرا اور یتیموں کا کفالتی پروگرام شروع کردیا ہے۔ اب معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ان کی دہلیز پر امداد ملےگی۔ وزیر اطلاعات پیر مظہرسعید شاہ نے علماء کرام سے سوشل پروٹیکشن اندوومنٹ فنڈ کے تحت مستحقین کی نشاندہی اور رجسٹریشن میں تعاون کی اپیل کی ہے

Share This Post

More To Explore