DGPR AJK

وزیراعظم معائنہ وعملدآمد کمیشن کی ٹیم نے سینئر ممبر معائنہ کمیشن سید محسن گیلانی، ڈائریکٹر معائنہ کمیشن مقصود علی طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ضیاءالدین اور طاہر الطاف نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا معائنہ کیا

وزیراعظم معائنہ وعملدآمد کمیشن کی ٹیم نے سینئر ممبر معائنہ کمیشن سید محسن گیلانی، ڈائریکٹر معائنہ کمیشن مقصود علی طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ضیاءالدین اور طاہر الطاف نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر یاسر گیلانی نے معائنہ کمیشن کی ٹیم کو منصوبہ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر معائنہ کمیشن کی ٹیم نے ہدایت کی کہ منصوبہ کو بروقت اور بمطابق تصریحات مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینڑ ممبر وزیراعظم معائنہ وعملدآمد کمیشن سید محسن گیلانی نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس منصوبہ سے جہاں اسمبلی کے لیے مکانیت دستیاب ہوگی وہیں یہ منصوبہ دارالحکومت میں ایک icon کے طور پر اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبہ ریاست کا اثاثہ ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آسکی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

Share This Post

More To Explore