DGPR AJK

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان جمہوریت کی نرسری اور بنیادی اکائی ہیں جن سے مستقبل کی قیادت پیدا ہوتی ہے۔میں نے خود بلدیاتی نمائندہ کے طور پر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور یہاں تک پہنچا۔میں بلدیاتی اداروں کو مزید مستحکم اور فعال دیکھنا چاہتاہوں انھیں ایک ارب کے فنڈز فراہم کیے ان میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے لیے بااختیار بنایا۔تارکین وطن کے تحفظات کو دور کریں گے۔منی لندن کو اس کے شایان شان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان جمہوریت کی نرسری اور بنیادی اکائی ہیں جن سے مستقبل کی قیادت پیدا ہوتی ہے۔میں نے خود بلدیاتی نمائندہ کے طور پر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور یہاں تک پہنچا۔میں بلدیاتی اداروں کو مزید مستحکم اور فعال دیکھنا چاہتاہوں انھیں ایک ارب کے فنڈز فراہم کیے ان میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے لیے بااختیار بنایا۔تارکین وطن کے تحفظات کو دور کریں گے۔منی لندن کو اس کے شایان شان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر میونسپل کارپوریشن و کونسلرز کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار نور،وزیر قانون میاں عبد الوحید،وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین،وزیرمواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق،وزیر فیزیکل پلانگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،وزیر صحت نثار انصر ابدالی،وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،مشیر وزیراعظم محترمہ نبیلہ ایوب، مشیر محترمہ صبیحہ صدیق، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،ڈی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،مرکزی چیئرمین زکوٰۃ کونسل چوہدری محمد صدیق، علی،ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین سردار محمد شفیق، کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر چوہدری عبدالرزاق، سابق صدر چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خاور علی شوکت، کونسلرز،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی نے سرانجام دیئے۔اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ و فیزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان نے بھی خطاب کیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میری حکومت بلدیاتی اداروں کو مزید فعال اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے نئی قانون سازی کا مقصد یہ ہے کہ بلدیاتی اداروں میں جمہوریت مزید فعال ہو اور عوام کے مسائل حل ہوں اور بروقت ترقیاتی کام کیے جائیں اس آرڈیننس سے بلدیاتی اداروں میں جمہوریت مستحکم ہوگی وہ مزید بااختیار ہوں گے اور عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت برداشت اور رواداری سکھاتی ہے آج لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن اکٹھے ہیں یہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کے احترام اور برداشت کی خوبصورت مثال ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں میں نے خود اسی پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور اس مقام تک پہنچا۔دنیا کے کئی ملکو ں میں بلدیاتی اداروں سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے والے عالمی شہر ت یافتہ لیڈر بنے۔انھوں نے کہا کہ تارکین وطن کے جو جو تحفظات ہیں انھیں دور کریں گے ان کے حقوق،جائیداد کا تحفظ کریں گے یہ ہمارا سرمایہ ہیں انھیں تحفظ اور سہولیات دیں گے وہ یہاں سرمایہ کاری کریں گے۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میرپور خوبصورت لوگو ں کا شہر ہے یہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا آبائی ضلع بھی ہے اس لحاظ سے میں اسے اہمیت دیتا ہوں ۔میرپور کی مرکزی شاہراہ علامہ اقبال روڈ کے لیے فنڈز جاری ہور ہے ہیں۔15ستمبر کے بعدا س کی پختگی،ری کنڈیشننگ،اسفالٹ کا کام شروع کردیا جائیگا

Share This Post

More To Explore