DGPR AJK

آزادجموں و کشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کیلیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور مسلسل دے رہے

آزادجموں و کشمیر کے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کیلیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور مسلسل دے رہے ہیں ،کل ہی بھارتی فوج نے چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا بھارتی فوج آئے روز محاصرے کی کارروائیوں میں نوجوانوں کو شہید و گرفتار کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر ایک جیل کی مانند ہے جہاں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے دس لاکھ بھارتی فوج وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تقسیم ہند کے اس نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا اور ہم الحاق پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے

Share This Post

More To Explore