DGPR AJK

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ،آزادکشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے مظاہرے کئے اور دنیا کو یہ باور کرایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ،بھارت کی دس لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے اسنے کئی لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کیے ہیں اسطرح کشمیری عوام کو اپنے ہی علاقے میں اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا واحد وکیل ہے جو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوے ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن ہم بھارت کو یہ باور کرانے چاہتے ہیں کہ وہ جو مرضی کر لے وہ کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کر سکتا ،کشمیری عوام اپنی جدوجہد اسوقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ الحاق پاکستان کی منزل حاصل نہیں کر لیتے ۔انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اپنی تمام توانائیاں تحریک آزادی کیلیے صرف کرے گی تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کے سیاسی ،مذہبی اور اقتصادی حقوق صلب کر رہا ہے ،کشمیریوں نوجوانوں کو ٹارچر سیلوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہو کر رہے گا

Share This Post

More To Explore