DGPR AJK

آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو نہیں مانتے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کے ذریعے قابض ہے اور مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔پاکستان،آزادکشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا،سیاہ جھنڈے لہرائے اور احتجاجی مظاہرے کئے تاکہ دنیا پر یہ واضح کر دیا جائے کہ کشمیریوں کی سرزمین پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے

آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو نہیں مانتے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کے ذریعے قابض ہے اور مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔پاکستان،آزادکشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا،سیاہ جھنڈے لہرائے اور احتجاجی مظاہرے کئے تاکہ دنیا پر یہ واضح کر دیا جائے کہ کشمیریوں کی سرزمین پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جسے کشمیری تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ بھارت 5 اگست کے بعد یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر کے کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین کر اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلیے اسنے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کر رکھے ہیں۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں ہے اور اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی ہیں لہذا بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے اسے تبدیل نہیں کر سکتا۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں بیرون ملک بسنے والے کشمیری میرے ساتھ ساتھ رہے ہیں اور ہم نے ہر عالمی فورم پر یہ کہا ہے کہ مودی سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو کشمیری عوام کو اپنے گھر سے بے گھر کرنے کیلئے سنگین اقدامات کر رہا ہے ان کی جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں حریت قائدین کو قید میں رکھا جا رہا ہے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار کر بزرگوں،خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور بھارتی فوج گاؤں کے گاؤں تباہ کر رہی ہے۔بھارتی فوج ایک دہشت گرد فوج بن چکی ہے اور نہتے کشمیری عوام اس سے محفوظ نہیں ہیں۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈرامہ رچانا چاہتا ہے مگر اسے اس میں بھی ناکامی ہوگی دنیا نے دیکھ لیا کہ حالیہ بھارتی انتخابات میں مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ایک امیدوار تک نہیں مل سکا۔کشمیری عوام نے ہندو توا کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے،انشاء اللہ شہداء کشمیر کا لہو رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ سے آزاد ہو گا

Share This Post

More To Explore