DGPR AJK

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ نے 15 اگست بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہندوستان کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ نے 15 اگست بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہندوستان کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ کشمیری عوام اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی، سالمیت، استحکام اور تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور کامیابی کے حصول تک یہ جد جہد جاری رہے گی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ کشمیری عوام ریاست جموں وکشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کا دیر پا اور پائیدار حل ہو گا۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور ہندوتواکے نظریہ پر عمل پیرا ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو ہضم نہیں کر سکتا۔ وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ انشائاللہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر ہی دم لے گی

Share This Post

More To Explore