DGPR AJK

کوٹلی(پی آئی ڈی)24/جولائی 2024ء

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی دربار عالیہ خانقاہ فتحیہ گلہار شریف آمد

کوٹلی(پی آئی ڈی)24/جولائی 2024ء

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے حضرت قبلہ حضور خواجہ عالم رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی، خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمدنور،وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر بحالیات چوہدری جاوید اقبال بڈہانوی، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری اظہر صادق،کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی میرپورڈویژن چوہدری سجاد، ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز اور ایس پی عدیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore