DGPR AJK

مظفرآباد(پی آئی ڈی)22جولائی2024

آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردار سہیل اعظم کا سیکرٹری اطلاعات کا چارج سنبھالنے کے بعد

مظفرآباد(پی آئی ڈی)22جولائی2024

آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سردار سہیل اعظم کا سیکرٹری اطلاعات کا چارج سنبھالنے کے بعد پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد کا دورہ ۔سیکرٹری اطلاعات نے نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کادورہ کیا اور بریفنگ لی ۔ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے سیکرٹری اطلاعات و خوراک سردار سہیل اعظم کو ڈیجیٹل و سوشل میڈیا، شعبہ اشتہارات، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا،ڈیجیٹل آرکائیو،ڈیکلریشن و مانیٹرنگ سیکشنز اور آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کاد ورہ کروایا اور بریفنگ دی ۔ سیکرٹری اطلاعات نے محکمہ تعلقات عامہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں محکمہ تعلقات عامہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، میڈیا کی ترقی نے محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریوں میں اضافہ کردیا ہے ، محکمہ اطلاعات کی ترقی اور استعداد کار دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ایک طرف آزاد خطہ میں میڈیا مکمل آزاد اور دنیا بھر سے لوگوں کو اس خطہ کی خوبصورت دیکھنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان نے بدترین پابندیاں لگائی ہوئی ہیں اور کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔سیکرٹری اطلاعات نے پریس فاونڈیشن کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سید ابرار حیدر بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری اطلاعات کے پی آئی ڈی کمپلیکس کے دورے کے دوران ڈائریکٹرز اطلاعات امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردارعمران سلیم ،آفیسران اطلاعات سید آصف حسین نقوی ، راجہ محمد سہیل خان ، قراۃ العین شبیر،راجہ عبدالباسط،خضرحیات،صغیر احمد،ساجد نذیرودیگر بھی موجود تھے

Share This Post

More To Explore